حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۴ ۔ حضرت امام رضاعلیہ السلام کا قنوت

(٤)

حضرت امام رضاعلیہ السلام کا قنوت

ان دو بزرگوں نے یہ اور اس کے بعد والے تین قنوت حضرت امام رضا علیہ السلام سے نقل کئے ہیں:

   اَلْفَزَعُ الْفَزَعُ إِلَيْكَ يا ذَا الْمُحاضَرَةِ ، وَالرَّغْبَةُ الرَّغْبَةُ إِلَيْكَ يا مَنْ بِهِ الْمُفاخَرَةُ ، وَأَنْتَ اللَّهُمَّ مُشاهِدُ هَواجِسِ النُّفُوسِ ، وَمُراصِدُ حَرَكاتِ الْقُلُوبِ ، وَمُطالِعُ مَسَرَّاتِ السَّرائِرِ مِنْ غَيْرِ تَكَلُّفٍ وَلاتَعَسُّفٍ .   وَقَدْ تَرَى اللَّهُمَّ ما لَيْسَ عَنْكَ بِمُنْطَوىٍ ، وَلكِنَّ حِلْمَكَ آمَنَ أَهْلَهُ عَلَيْهِ جُرْئَةً وَتَمَرُّداً وَعُتُوّاً وَعِناداً ، وَما يُعانيهِ أَوْلِياؤُكَ مِنْ تَعْفِيَةِ آثارِ الْحَقِّ ، وَدُرُوسِ مَعالِمِهِ ، وَتَزَيُّدِ الْفَواحِشِ ، وَاسْتِمْرارِ أَهْلِها عَلَيْها ، وَظُهُورِ الْباطِلِ وَعُمُومِ التَّغاشُمِ ، وَالتَّراضي بِذلِكَ فِي الْمُعامِلاتِ وَالْمُتَصَرَّفاتِ مُذْ جَرَتْ بِهِ الْعاداتُ ، وَصارَ كَالْمَفْرُوضاتِ وَالْمَسْنُوناتِ .    أَللَّهُمَّ فَبادِرِ الَّذي مَنْ أَعَنْتَهُ بِهِ فازَ ، وَمَنْ أَيَّدْتَهُ لَمْ يَخَفْ لَمْزَ لَمَّازٍ ، وَخُذِ الظَّالِمَ أَخْذاً عَنيفاً ، وَلاتَكُنْ لَهُ راحِماً وَلا بِهِ رَؤُوفاً . أَللَّهُمَّ اللَّهُمَّ اللَّهُمَّ بادِرْهُمْ . أَللَّهُمَّ عاجِلْهُمْ . أَللَّهُمَّ لاتُمْهِلْهُمْ .    أَللَّهُمَّ غادِرْهُمْ بُكْرَةً وَهَجيرَةً وَسُحْرَةً وَبَياتاً وَهُمْ نائِمُونَ ، وَضُحىً وَهُمْ يَلْعَبُونَ ، وَمَكْراً وَهُمْ يَمْكُرُونَ ، وَفُجْأَةً وَهُمْ آمِنُونَ . أَللَّهُمَّ بَدِّدْهُمْ ، وَبَدِّدْ أَعْوانَهُمْ ، وَافْلُلْ أَعْضادَهُمْ ، وَاهْزِمْ جُنُودَهُمْ ، وَافْلُلْ حَدَّهُمْ ، وَاجْتَثَّ سَنامَهُمْ ، وَأَضْعِفْ عَزائِمَهُمْ.    أَللَّهُمَّ امْنَحْنا أَكْتافَهُمْ ، وَمَلِّكْنا أَكْنافَهُمْ ، وَبَدِّلْهُمْ بِالنِّعَمِ النِّقَمَ ، وَبَدِّلْنا مِنْ مُحاذَرَتِهِمْ وَبَغْيِهِمُ السَّلامَةَ ، وَاغْنِمْناهُمْ أَكْمَلَ الْمَغْنَمِ . أَللَّهُمَّ لاتَرُدَّ عَنْهُمْ بَأْسَكَ الَّذي إِذا حَلَّ بِقَوْمٍ فَساءَ صَباحُ الْمُنْذَرينَ .[1]

پناہ پناہ تیری طرف ہی  ہے اے وہ خدا کہ سب جس کے حضور میں ہیں،رغبت و اشتیاق تیری طرف ہی ہے، اے وہ خدا  جس پر افتخار کر سکتے ہیں،پروردگارا!تو ہی چلتی ہوئی سانسوں کا شاہد ہے اور دلوں کی دھڑکنوں کا مراقب ہے، اور تو بغیر کسی مشقت  و زحمت کے اندرونی اسرار  و رموز سے مطلع ہے،پروردگارا!جو تجھ سے پیچیدہ نہیں ہے تو اسے بھی بخوبی دیکھتا ہے،  لیکن تیرے حلم و بردباری نے ایسے افراد کو امان بخشی ہے  جو ایسے بدکار ہیں جوتیرے خلاف جرأت ،لج بازی اور دشمنی کا باعث بنے،اور تو دیکھ رہا ہے کہ تیرے اولیاء کیسی تکالیف اٹھارہے ہیں کہ آثار حق  نابوداور ان کی نشانیاں ناپید ہورہی ہیں  اور فحشاء میں اضافہ  ہو رہا ہے ،اور بدکار  برائیوں کو جاری رکھے ہیں ، اور  باطل  آشکارہے ،اور ہر طرف ظلم و ستم برپا ہے، اور طرفین معاملات اور ایسے کاموں میں ظلم و ستم پر راضی ہیں کہ جن کی انہیں عادت ہو چکی ہے  اور جو واجبات و مستحبات کی طرح ہو چکے ۔ پروردگارا!جلد ہماری مدد کرنے میں جلدی کر کہ ہر کوئی اس مدد سے کامیاب ہو جائے،اور تو جسے کامیاب کر ے پھر وہ  دوسروں کی عیب جوئی سے نہیں ڈرتا اور ظالم کو مشکل میں گرفتار کر اور اس کے حق میں کوئی رحم و کرم نہ فرما۔ پروردگارا!پروردگارا!پروردگارا!جلدی فرما،پروردگارا!(ان کے سلسلہ میں)جلدی  فرما۔پروردگارا!انہیں مہلت نہ دے،پروردگارا!انہیں علی الصبح دوپہر،وقت سحر اور رات کے وقت کہ جب وہ حالت خواب میں ہوں، اور دن کے وقت گرفتار فرما کہ جب وہ  مشغول ہوں  اور جب وہ حیلہ گرہوں تو انہیں فریب دے اور جب وہ خود کو سکون میں دیکھیں تو انہیں اچانک گرفتار و مبتلا فرما۔ پروردگارا! انہیں اور ان کے مددگاروں کو پراکندہ فرمااور ان کے ہم دست افراد کو شکست دے اور ان کے سپاہیوں کو بھگا دے،اور ان کی تلوار کی تیزی کو توڑ دے اور ان کے سربراہوں کو نابود فرما، اور ان کے مضبوط ارادوں کو ناتواں فرما،پروردگارا!لطف فرما اور انہیں ہمارا اسیر بنا دے اور ان کی زمینوں کو ہمارے تصرف میں قرار دے،ان کی نعتموںکو بدبختی میں تبدیل فرما،اور ان سے ہمارے خوف اور ان کے ظلم کو سلامت و راحت میں بدل دے اور ان سے ہمیں مکمل مال غنیمت پہنچا۔پروردگارا! ان سے سختی اور عذاب کہ نہ پلٹا ایسا عذاب کہ جو جس گروہ کو بھی ملے وہ بدبخت ہو جائے۔

 


[1] ۔ مہج الدعوات:٧٩،البلد الأمین:٦٥٤

    ملاحظہ کریں : 175
    آج کے وزٹر : 56809
    کل کے وزٹر : 76446
    تمام وزٹر کی تعداد : 130006564
    تمام وزٹر کی تعداد : 90183432