حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۸۔ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے لئے نماز استغاثہ

(٨)

امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے لئے نماز استغاثہ

ہمارے مولاحضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی نماز استغاثہ اس طرح ہے:

 سید علی خان نے کتاب’’الکلم الطیب‘‘ میں فرمایا ہے:

 حضرت صاحب الزمان عجل اللہ فرجہ الشریف سے استغاثہ کے لئے جہاں کہیں بھی ہوں دورکعت نماز حمد اورجس سورہ کے ساتھ چاہیں پڑھیں۔اس کے بعد زیر آسمان قبلہ رخ کھڑے ہو کرکہیں:

سَلامُ اللَّهِ الْكامِلُ التَّامُّ الشَّامِلُ الْعامُّ،وَصَلَواتُهُ الدَّائِمَةُ وَبَرَكاتُهُ الْقائِمَةُ التَّامَّةُ،عَلى حُجَّةِ اللَّهِ وَوَلِيِّهِ في أَرْضِهِ وَبِلادِهِ،وَخَليفَتِهِ عَلى خَلْقِهِ وَعِبادِهِ ، وَسُلالَةِ النُّبُوَّةِ ، وَبَقِيَّةِ الْعِتْرَةِ وَالصَّفْوَةِ،صاحِبِ الزَّمانِ،وَمُظْهِرِ الْإيمانِ،وَمُلَقِّنِ أَحْكامِ الْقُرْآنِ،وَمُطَهِّرِ الْأَرْضِ وَ ناشِرِ الْعَدْلِ فِي الطُّولِ وَالْعَرْضِ،وَالْحُجَّةِ الْقائِمِ الْمَهْدِيِّ،اَلْإِمامِ الْمُنْتَظَرِ الْمَرْضِيِّ، وَ ابْنِ الْأَئِمَّةِ الطَّاهِرينَ،اَلْوَصِيِّ بْنِ الْأَوْصِياءِ الْمَرْضِيّينَ،اَلْهادِي الْمَعْصُومِ بْنِ الْأَئِمَّةِ الْهُداةِ  الْمَعْصُومينَ. اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا مُعِزَّ الْمُؤْمِنينَ الْمُسْتَضْعَفينَ،اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا مُذِلَّ الْكافِرينَ المُتَكَبِّرينَ الظَّالِمينَ.اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا مَوْلايَ يا صاحِبَ الزَّمانِ،اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَابْنَ رَسُولِ اللَّهِ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَابْنَ أَميرِالْمُؤْمِنينَ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَابْنَ فاطِمَةَ الزَّهْراءِ سَيِّدَةِ نِساءِ الْعالَمينَ.اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَابْنَ الْأَئِمَّةِ الْحُجَجِ الْمَعْصُومينَ وَالْإِمامِ عَلَى الْخَلْقِ أَجْمَعينَ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا مَوْلايَ سَلامَ مُخْلِصٍ لَكَ فِي الْوِلايَةِ .أَشْهَدُ أَنَّكَ الْإِمامُ الْمَهْدِيُّ قَوْلًا وَ فِعْلًا، وَأَنْتَ الَّذي تَمْلَأُ الْأَرْضَ قِسْطاً وَعَدْلاً،بَعْدَ ما مُلِئَتْ جَوْراً وَظُلْماً،فَعَجَّلَ اللَّهُ فَرَجَكَ، وَسَهَّلَ مَخْرَجَكَ،وَقَرَّبَ زَمانَكَ،وَكَثَّرَ أَنْصارَكَ وَأَعْوانَكَ،وَأَنْجَزَ لَكَ ما وَعَدَكَ،فَهُوَ أَصْدَقُ الْقائِلينَ «وَنُريدُ أَنْ نَمُنَّ عَلَى الَّذينَ اسْتُضْعِفُوا فِي الْأَرْضِ وَنجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَنَجْعَلَهُمُ الْوارِثينَ»[1].يا مَوْلايَ يا صاحِبَ الزَّمانِ ،يَابْنَ رَسُولِ اللَّهِ ،حاجَتي كَذا وَكَذا ،[2] فَاشْفَعْ لي في نَجاحِها،فَقَدْ تَوَجَّهْتُ إِلَيْكَ بِحاجَتي،لِعِلْمي أَنَّ لَكَ عِنْدَ اللَّهِ شَفاعَةً مَقْبُولَةً وَ مَقاماً مَحْمُوداً،فَبِحَقِّ مَنِ اخْتَصَّكُمْ بِأَمْرِهِ ،وَارْتَضاكُمْ لِسِرِّهِ وَبِالشَّأْنِ الَّذي لَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُ،سَلِ اللَّهَ تَعالى في نُجْحِ طَلِبَتي ، وَ إِجابَةِ دَعْوَتي  وَكَشْفِ كُرْبَتي.

خدا کا کامل ،تمام،شامل اور عام سلام ہو  اور  اس کی دائمی و جاویدانی رحمت اور پائندہ رہنے والی ساری برکتیں اس ذات پر کہ جوروئے زمین اور شہروں میں اس کی حجت اور ولی ہے اور جو اس کی مخلوق اور بندوں پر اس کا خلیفہ ہے،اور جو نبوت کی نشانی  ہے اور جو اہلبیت عترت کا آخری فرد ہ،منتخب ہستی اور زمانہ حاضر کے امام ہیں اور جو ایمان کو ظاہر کرنے والے اور احکام قرآن کی تعلیم دینے والےاور زمین کو پاک کرنے والے  اور  اس کے  طول و عرض میں عدل کو عام کرنے والے ہیں، وہ حجت  قائم  مہدی   امام منتظر  ہیں اور خدا کے پسندیدہ ہیں ،   وہ   پاک  اماموں  کے فرزند اور  خدا کے برگزیدہ  و پسندیدہ اوصیاء کے وصی ہیں ،وہ معصوم ہادی  ہیں، اور جو ہدایت یافتہ معصوم اماموں کے فرزند ہیں۔  آپ پر سلام ہو اے ضعیف مومنوں کو عزت دینے والے،سلام ہو آپ پر اے متکبر وظالم کافروں کو زیل کرنے والے، سلام ہو آپ پر اے میرے آقا و مولا اے صاحب زمان ، سلام ہو آپ پر اے فرزند رسول خدا، سلام ہو آپ پر اے فرزند امیر المومنین،سلام ہوا پ پر اے فرزند فاطمہ  زہراء  کہ جو عالمین کی عورتوں کی سردار ہیں،سلام ہو آپ پر اے حجت ہائےائمہ معصومین کے فرزند پر اور تمام مخلوقات کے امام پر،سلام ہو آپ پر اے میرے آقا و مولا ، اس کا سلام کہ جو پ کی ولایت سے مخلص ہے۔میں گواہی دیتا ہوں کہ کہ قول و فعل کے لحاظ سے آپ ہی امام مہدی ہیں، اور آپ وہی ہیں جو زمین کو عدل و انصاف سے بھر دین گے کہ جب وہ ظلم و جور سے بھرچکی ہوگی،پس خدا پ کو جلد سودگی ہے اور آپ کے ظہور کو آسان بنائے ،اور آپ کا عہد قریب تر کرے اور  آپ کے اعوان و انصار میں اضافہ کرے اور آپ سے کئے ہوئے وعدہ کو پورا کرے،پس وہی قائلین میں سب سے سچا ہے''ہم یہ ارادہ رکھتے ہیں کہ ہم ان لوگوں پر احسان کریں گے کہ جنہیں زمین پر کمزور کر دیا گیا  اور ان کو امام بنائیں  اور ہم ان کو وارث قرار دیں گے۔اے میرے مولا،اے صاحب زمان ،اے فرزند رسول خدا۔ پس ان حاجتوں کی برآوری میں شفاعت کیجئے کہ میں اپنی حاجتیں لے کر آپ کی خدمت میں آیا ہوں،یہ جانتے ہوئے کہ  خدا کے حضور آپ کی شفاعت مقبول  اور آپ کا مقام پسندیدہ ہے،پس اس ذات کے واسطے کہ جس نے آپ کو اس امر میں خاص کیا اوراپنے اسرار کے لئے منتخب کیا ہے اوراس شان  کے واسطے کہ جو آپ کو خدا کے حضور حاصل ہے جو آپ کے اور اس کے درمیان ہے، اللہ تعالیٰ سے سوال کیجئے کہ وہ میری حاجت پوری کرے میری دعا قبول فرمائے اور میری مشکل آسان کرے۔

پھرجس چیز کے لئے بھی چا ہیں دعا کریں ، انشاء اللہ حاجت روا ہو گی۔[3]

کتاب ’’دارالسلام‘‘ میں شیخ محمود عراقی (جیسا کہ مذکورہ واقعہ میں بیان کیا کہ وہ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی زیارت سے شرفیاب ہوئے )فرماتے ہیں:

میں نے خود اس عمل کا تجربہ کیا اور اس کے حیرت انگیز آثار دیکھے۔بعض علماء  اسے نااہل افراد کو سکھانے سے گریز کرتے تھے لیکن ہم نے یہ عمل ان سے حاصل کیا۔[4]

آپ ’’دارالسلام‘‘میں لکھتے ہیں:ایسا لگتا ہے کہ اس نماز میں سورۂ فتح اور سورۂ نصر ،سورۂ حمد کے بعد تعیین ہوئی ہے اور ان کے معاصر فاضل نے اسے معین فرمایا ہے۔بعید نہیں کہ اس عمل کو آدھی رات کے وقت انجام دینے کا حکم دیا گیاہو چونکہ راوی کو اسی وقت یہ عمل انجام دینے کا حکم دیا گیا تھا ۔نیز یہ کلام مطلق بھی نہیں ہے کہ جس میں کوئی دوسرا وقت بھی شامل ہو لہذا اس عمل کا حتمی و یقینی وقت آدھی رات کا وقت  ہی ہے۔

فاضل معاصر نے کفعمی کے قول سے بیان کیا ہے کہ اس میں حمد کے بعد سورہ معین ہونے کے علاوہ  نماز اور زیارت سے  پہلے غسل بھی کرنا چاہئے اگرچہ کتاب’’مصباح الزائر‘‘ میں سورہ معین نہیں ہوا ہے۔

اس بناء پر ان بزرگوں کے اقوال سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سوروں اور وقت کا معین ہونا اگرچہ اقویٰ نہیں ہے لیکن یہ احتیاط سے نزدیک ہے اور غسل کرنا بھی شرط قرار نہیں دیا گیا اگرچہ یہ بھی احتیاط سے موافق ہے۔[5]

 


[1] ۔ سورۂ قصص،آیت:٥

[2] ۔’’کذا و کذا ‘‘کی بجائے اپنی حاجات بیان کریں۔

[3]۔ مفاتیح الجنان:٢٤٣،کلم الطیب:٨٣

[4]۔ التحفة الرضویة:١٣٤

[5]۔ دارالسلام عراقی:١٩٧

    ملاحظہ کریں : 157
    آج کے وزٹر : 5052
    کل کے وزٹر : 58421
    تمام وزٹر کی تعداد : 129598587
    تمام وزٹر کی تعداد : 89979070