حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
انتساب

انتساب

اس کنزالٰہی کے نام جو کُنہ خلقت کونین ہے،اس آیۂ کوثر کے نام جو آبروئے خاتم النبیین ہے

اس بیٹی کے نام جس کے استقبال میں مجسمۂ رحمت سراپا تعظیم کھڑا ہوتارہا

اس پہلو شکستہ ماں کے نام

جس کی ’’یافضة خذینی‘‘ کی صدائے بازگشت آج تک سنائی دے رہی ہے،

جوخاموش تو ہوگئی مگر عالم بشریت کوکئی سوالوں کے منجدھار میں چھوڑگئی کہ کیا یہی رسم الفت اوراجر رسالت ہے؟

یعنی اس حقیر و ناچیزکاوش کو مادر سادات ، ام ابیہا ، شفیعۂ روز جزا ،سیدة النساء العالمین حضرت فاطمۂ زہراء سلام اللہ علیہا کی بارگاہ میں پیش کرتا ہوں ۔

    ملاحظہ کریں : 293
    آج کے وزٹر : 7113
    کل کے وزٹر : 23197
    تمام وزٹر کی تعداد : 128877906
    تمام وزٹر کی تعداد : 89528933