حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۴۱ ۔ جناب حبیب بن مظاہر علیہ السلام کی زیارت

 (۴۱) 

جناب حبیب بن مظاہر علیہ السلام کی زیارت

تمام صاحبان مزار [1]  نے آپ  کے بارے میں کوئی مستقل زیارت ذکر نہیں کی  ؛کیونکہ آپ بھی شہداء میں داخل ہیں ، لیکن چونکہ اب آپ کی قبر شہداء کی قبروں سے الگ  ہے جو رواق میں واقع ہے  ، لہذا  جب سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہداء کی زیارت سے فارغ ہو جاؤ اور آپ کے درِ مبارک سے باہر نکلو تو اس عبارت سے حضرت حبیب بن مظاہر علیہ السلام کی زیارت کرو :

اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا الْعَبْدُ الصَّالِحُ، اَلْمُطِيعُ لِلهِ وَلِرَسُولِهِ‏ وَلِأَمِيرِالْمُؤْمِنِينَ وَالْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ عَلَيْهِمُ السَّلاَمُ وَعَلَيْكَ السَّلاَمُ ‏وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ وَمَغْفِرَتُهُ وَرِضْوَانُهُ عَلَى رُوحِكَ وَبَدَنِكَ۔ أُشْهِدُ اللهَ ‏أَنَّكَ مَضَيْتَ عَلَى مَا مَضَى عَلَيْهِ الْبَدْرِيُّونَ الْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ ‏الْمُنَاصِحُونَ لَهُ فِي جِهَادِ الأَعْدَاءِ الْمُبَالِغُونَ فِي نُصْرَةِ الأَوْلِيَاءِ فَجَزَاكَ ‏اللهُ أَفْضَلَ الْجَزَاءِ وَأَوْفَرَ جَزَاءِ أَحَدٍ وَفَى بِبَيْعَتِهِ وَاسْتَجَابَ لَهُ دَعْوَتَهُ ‏وَحَشَرَكَ مَعَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَداءِ وَالصَّالِحِينَ وَحَسُنَ أُولئِكَ‏ رَفِيقاً. [2]

سلام ہو آپ پر اے بندۂ صالح ! خدا ، اس کے رسول ، امیر المؤمنین ، اور حسن و حسین علیہم السلام کی اطاعت کرنے والے ، اور آپ پر سلام ہو ، اور آپ پر خدا و رحمت و برکات ہوں ، اور آپ کی روح و جسم پر خدا کی مغفرت و رضوان ہو ۔ میں خدا کو گواہ بناتا ہوں کہ آپ اس راہ پر چلے جس پر اہل بدر چلے تھے ؛ جو راہِ خدا کے مجاہدین تھے اور جہاد کے مخلصین تھے ، اور اولیائے خدا کی نصرت میں کوشش کرنے والے تھے ۔ خدا آپ کو بہترین جزاء ، کثیر جزاء ، وافر جزاء اور کامل جزاء عطا فرمائے جو بیعت سے وفا کرنے والے کو عطا کی ہے ، اور اس کے لئے ان کی دعا کو مستجاب کیا ۔ اور(خدا )  آپ کو انبیاء صدیقین ، شہداء اور صالحین کے ساتھ محشور کرے جو بہترین رفقاء ہیں ۔

 


[1] ۔ یعنی زیارت کے بارے میں کتب لکھنے والے مؤلفین۔

[2] ۔ مفتاح الجنّات: ۲/442.

    ملاحظہ کریں : 668
    آج کے وزٹر : 38042
    کل کے وزٹر : 86454
    تمام وزٹر کی تعداد : 131913201
    تمام وزٹر کی تعداد : 91461021