حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۱۱۔ گیارہویں زیارت

(۱۱)

گیارہویں زیارت

ابن قولویه رحمه الله نے کتاب ’’ کامل الزیارات‘‘ میں اپنی سند سے ابراہیم بن ابی البلاد سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے کہا : میں نے حضرت امام رضا علیه السلام سے عرض کی : آپ امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کی زیارت کے بارے میں کیا فرماتے ہیں ؟

امام رضا علیہ السلام نے فرمایا : تم لوگ اس بارے میں کیا کہتے ہو ؟

میں نے عرض کی : ہم میں سے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ وہ حج کے برابر ہے اور کچھ کہتے ہیں کہ وہ عمرہ کے برابر ہے ۔

امام علیہ السلام نے فرمایا : جب تم ان کی زیارت کے جاتے ہو تو کیا کہتے ہیں ؟

میں نے عرض کی : میں کہتا ہوں :

اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا أَبَا عَبْدِاللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَابْنَ رَسُولِ اللهِ، أَشْهَدُ أَنَّكَ قَدْ أَقَمْتَ الصَّلاَةَ، وَآتَيْتَ الزَّكَاةَ، وَأَمَرْتَ بِالْمَعْرُوفِ، وَنَهَيْتَ عَنِ ‏الْمُنْكَرِ، وَدَعَوْتَ إِلَى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ، وَأَشْهَدُ أَنَّ الَّذِينَ سَفَكُوا دَمَكَ، وَاسْتَحَلُّوا حُرْمَتَكَ، مَلْعُونُونَ مُعَذَّبُونَ «عَلَى لِسَانِ داوُدَ وَعِيسَى بْنِ مَرْيَمَ ذَلِكَ بِمَا عَصَوْا وَكَانُوا يَعْتَدُونَ»۔ [1]، [2]

اے ابا عبد الله آپ پر سلام ہو ، اے فرزند رسول خدا ٓٓپ پر سلام ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے نماز قائم فرمائی اور زکات ادا کی ،  اور آپ نے نیک کاموں کا حکم دیا ، اور برے کاموں سے منع فرمایا، اور آپ نے  خدا کی راہ میں حکمت  اور موعظۂ حسنہ کے ساتھ دعوت دی،  اور میں گواہی دیتا ہوں کہ جن لوگوں نے آپ کا خون بہایا  اور حرمت کو حلال کیا ، وہ ملعون اور معذب  ہیں ’’ حضرت داؤد اور عیسی بن مریم کی زبان سے ، اس لئے کہ انہوں نے خدا کی نافرمانی کی اور ظلم کیا‘‘ ۔

 


[1] ۔ سورۂ  مائدہ ، آیت : ۷۸ ۔

[2] ۔ كامل الزيارات: 377 ح7.

    ملاحظہ کریں : 690
    آج کے وزٹر : 13149
    کل کے وزٹر : 103128
    تمام وزٹر کی تعداد : 132289131
    تمام وزٹر کی تعداد : 91752335