حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
کربلا میں دو سو انبیاء ، اوصیاء ، سبط اور ان کے پیروکاروں کا شہید ہونا

کربلا میں دو سو انبیاء ، اوصیاء ، سبط

اور ان کے پیروکاروں کا شہید ہونا

ابن قولویه قدّس سرّه نے اپنی سند سے کتاب ’’کامل الزیارات‘‘ حضرت امام صادق علیه السلام سے روایت کیا ہے کہ آپ نے فرمایا :

امیر المؤمنین حضرت امام علی علیه السلام کچھ لوگوں کے ساتھ نکلے اور جب آپ کربٍلا سے ایک یا دو میل کی مسافت پر  تھے کہ آپ دوسرے لوگوں سے آگے نکل آئے اور جب شہداء کے گرنے کے مقام پہنچے  تو آپ نے فرمایا :

یہاں دو سو   پیغمبر،  پیغمبروں کے دو سو اوصیاء اور ان  کی اولاد میں سے دو سو افراد قتل کئے گئے اور وہ سب اپنے پیروکاروں کے ساتھ شہید ہوئے ہیں ۔

پھر آپ نے رکاب سے پاؤں مبارک نکال  کر اپنی سواری پر اس جگہ کا طواف کیااور فرمایا :

مناخ ركاب‏ ومصارع شهداء لايسبقهم من كان قبلهم ولايلحقهم من أتى بعدهم. [1]

یہ سواریوں کے بیٹھنے کی جگہ ہے اور یہ شہداء کے خاک پر گرنے کی جگہ ہے ، جن پر گذشگان میں سے کوئی سبقت نہیں لے جا سکا اور بعد میں آنے والے بھی ان کے مرتبہ تک نہیں پہنچ سکتے۔

 


[1] ۔ كامل الزيارات: 453 ح13.

    ملاحظہ کریں : 663
    آج کے وزٹر : 35949
    کل کے وزٹر : 86454
    تمام وزٹر کی تعداد : 131909016
    تمام وزٹر کی تعداد : 91458929