حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۶ ۔ دانت کے درد کے لئے دعا

۶ ۔ دانت کے درد کے لئے دعا

بحار الأنوار میں ذکر ہوا ہے : دانت کے درد کے  لئےجبرئیل علیہ السلام نے حضرت امام حسین بن علی علیہما السلام  کوتعویذ دیا ۔

لکڑی یا لوہے کا ٹکڑا دانت پر رکھ کر سات مرتبہ یہ دعا پڑھیں :

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

اَلْعَجَبُ كُلُّ الْعَجَبِ، دُودَةٌ  تَكُونُ فِي الْفَمِ، تَأْكُلُ الْعَظْمَ، وَتَنْزِلُ الدَّمَ، أَنَا الرَّاقِي، وَاللهُ الشَّافِي وَالْكَافِي، لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللهُ، وَالْحَمْدُ للهِ رَبّ‏ الْعَالَمِينَ، «وَإِذْ قَتَلْتُمْ نَفْساً فَادَّارَأْتُمْ فِيهَا وَاللهُ مُخْرِجٌ مَا كُنْتُمْ تَكْتُمُونَ . فَقُلْنَا اضْرِبُوهُ بِبَعْضِهَا كَذَلِكَ يُحْيِى اللهُ الْمَوْتَى وَيُرِيكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ‏ تَعْقِلُونَ» ۔ [1] یہ عمل سات مرتبہ بجا لائیں ۔ [2]

خدائے رحمن و رحیم کے نام سے

تعجّب اور تمام تعجب ، منہ میں ایک کیڑا ہے ، ہڈی  کو کھا رہا ہے  اور خون کو نیچے لے آتا ہے ، میں ورد کرنے والا ہوں ، اور خدا شفا دینے والا اور کفایت کرنے والا ہے ، خدا کے سواکوئی معبود نہیں ہے ، اور حمد و ستائش خدا کے لئے ہے جو عالمین کا پروردگار ہے ۔«اور جب تم نے ایک شخص کو قتل کر دیا اور اس کے قاتل کے بارے میں جھگڑا کرنے لگے ، جب کہ  خدا اس راز کا واضح کرنے والا ہے جسے تم چھپا رہے تھے ۔ تو ہم نے کہا کہ مقتول کو گائے کے ٹکڑے سے مس کر دو، خدا اس طرح مردوں کو زندہ کرتا ہے اور تمہیں اپنی نشانیاں دکھلاتا ہے کہ شاید تمہیں عقل آ جائے ۔

 


[1] ۔ سورۂ بقرہ ، آیات : ۷۲ اور ۷۳

[2]  ۔ مكارم الأخلاق: ۲/272، بحارالأنوار: 95/95 حدیث 6 کے ذیل میں ، اور بحار الأنوار ۹۵/۹۳ ، حدیث 4 کے ذیل میں ، طبّ الأئمّة عليهم السلام : 25 کچھ تھوڑے فرق کے ساتھ .

    ملاحظہ کریں : 768
    آج کے وزٹر : 23590
    کل کے وزٹر : 86454
    تمام وزٹر کی تعداد : 131884297
    تمام وزٹر کی تعداد : 91446569