حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
زیارت حسین علیہ السلام سے گناہوں کا پاک ہونا

زیارت حسین علیہ السلام سے گناہوں کا پاک ہونا

۱۔ یونس بن عبد الرحمن نے قدامہ بن مالک سے اور انہوں  نے امام صادق علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا:

من زار الحسين بن عليّ‏ عليه السلام )محتسباً( لا أشراً ولا بطراً ولا رياءً ولا سمعةً محّصت ذنوبه‏ كما يمحّص الثوب في الماء فلا يبقى عليه دنسٌ ويكتب له بكلّ خطوةٍ حجّة وكلّما رفع‏ قدمه عمرةٌ  ‘‘ [1]

جو شخص خدا کے  لئے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے جائے ، نہ کہ سیر و تفریح کے لئے اور نہ ہی ریا یعنی دوسروں کو دکھانے کے لئے  اور سمعہ یعنی دوسروں کو سنانے کے لئے ؛ تو اس طرح اس  کے گناہ پاک ہو جاتے ہیں کہ جس طرح پانی میں لباس پاک ہو پاکیزہ و جاتا ہے اور اس پر کسی طرح کی کوئی آلودگی اور گندگی باقی نہیں رہتی ، اور وہ زمین پر جو قدم بھی رکھے گا ، اس کے بدلے اس کے لئے ایک حج اور جو قدم بھی اٹھائے گا ،ا س کے بدلے اس کے لئے ایک عمرہ کا ثواب لکھا جائے گا ۔

۲ ۔امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں :

إنّ زائر الحسين‏ عليه السلام تجعل ذنوبه جسراً )على( باب داره ثمّ يعبرها كما يخلّف أحدكم‏ الجسر وراءه إذا عبر. [2]

بیشک امام حسین علیہ السلام کا زائر اپنے گناہ اپنے گھر کے دروازے پر چھوڑنے کے بعد وہاں سے نکلتا  ہے ۔ (یعنی وہ گناہوں کے بغیر روانہ ہوتا ہے )  جس طرح تم میں سے کوئی جب پل سے گزر جاتا ہے تو اسے اپنے پیچھے چھوڑ دیتا ہے ۔



[1] ۔ كامل الزيارات: 273 ح1، وسائل الشیعۃ : ۱۰/389 ح7، بحار الأنوار : ۱۰۱/۱۹ ح3.

[2]  ۔ مزار مفيد: 36.

 

    ملاحظہ کریں : 1758
    آج کے وزٹر : 2579
    کل کے وزٹر : 49009
    تمام وزٹر کی تعداد : 129010307
    تمام وزٹر کی تعداد : 89595158