حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
اموی دور میں اسلامی سماج کے افسوسناک حالات

اموی دور میں اسلامی سماج کے افسوسناک حالات

 

کتاب’’اسرائیلیات  و  تاٴثیر  آن‘‘ میں  لکھتے  ہیں:اموی دور میں اسلامی معاشرے کے افسوسناک حالات کے بارے میں یہی کافی ہے کہ ہم ’’جارجی زیدان‘‘کے اس قول پر غور کریں، وہ کہتے ہیں:

بنی امیہ کے زمانے میں عیسائی مسجدمیں آتے تھے اور کوئی بھی ان پر اعتراض نہیں کرتا تھا۔ عرب کا عیسائی شاعر’’ اخطل‘‘ بغیرا جازت کے نشے کی حالت میں گردن میں صلیب ڈال کر عبدالملک بن مروان کے پاس آیا اور کسی نے بھی اس پر اعتراض نہیں کیا؛کیونکہ وہ پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے اصحاب و انصار کی مذمت میں اچھے انداز سے  شعر کہتا تھا![1]

تاریخ میں وارد ہوا ہے کہ:’’بطریق یوحنا دمشقی‘‘ نامی شخص  اپنے باپ کے ساتھ عبدالملک بن مروان   کے دربار میں رہتا تھا۔جسے اسلامی ثقافت سے مبارزہ کرنے والوں میں نمایاں شمار کیا جاتا تھا اور وہ مسلمانوں کے درمیان شہبات اور جھوٹ شامل کرنے میں دریغ نہیں کرتا تھا۔اس  نے عیسائیوں کے لئے ایک کتاب تألیف کی جس نے انہیں مسلمانوں کی تبلیغات کے مقابلہ میں مسلح کیا۔[2]

اسی شخص نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی اپنی پھوپھی زاد زینب بن جحش سے عشق و محبت کی جعلی داستان کو رواج دیا  تھا!

کچھ اموی خلفاء کی کوشش تھی کہ اہل کتاب جو کچھ کہتے ہیں یا پیش آنے والی مصالحت کی بنیاد پر  یہ بات ان کے ذہن  میں ڈال دیں  کہ ان کا نام گذشتہ آسمانی کتابوں میں ذکر ہوا ہے۔کیونکہ ان کی حکومت کی مشروعیت  ظاہر کرنے کے لئے اس بات  کے بہت اہم اثرات تھے اور یہ فلاں خلیفہ کے لئے ایک طرح سے قضاء الٰہی کو بیان کرنا چاہتے تھے۔[3]

یہودیوں میں  سے مسلمان ہونے والے یوسف نامی سے نقل ہوا ہے کہ اس نے عبدالملک کی خلافت کی پیشنگوئی کی تھی ۔[4]وہب بن منبّہ نے بھی عمر بن عبدالعزیز کو امت کا مہدی شمار کیا تھا۔[5]،[6]

 


۲۔  تاریخ تمدن اسلامی:٧٤٥ .

۳۔ تراث الاسلام:ج١ص٢٧٥،’’الاسرائیلیات و أثرھا فی کتب التفسیر‘‘سے اقتباس:٤٢٩ .

۴۔ تاریخ سیاسی اسلام:ج٢ص٧٣٥ اور ٧٣٦ .

۱۔ تاریخ الخلفاء:٢٤٣ .

۲۔ تاریخ الخلفاء:٢٦٣ .

۳۔ اسرائیلیات و تأثی آن بر داستان ھای انبیاء در تفاسیر قرآن : ۸۱ .

 

    ملاحظہ کریں : 2439
    آج کے وزٹر : 0
    کل کے وزٹر : 105866
    تمام وزٹر کی تعداد : 133226858
    تمام وزٹر کی تعداد : 92221613