منتظرین ظہور
کامیابی کی راہ پر گامزن افراد کی عظیم خوبیوں میں سے ایک’’ انتظار‘‘ ہے۔لوگوں کی شخصیت کے بارے میں وارد ہونے والی بعض روایات ، منجملہ امام سجاد علیہ السلام کی حدیث میں امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی غیبت کے زمانے میں الٰہی حکومت کے قیام کے انتظار میں دن شمار کرنے والے افراد کو بہترین لوگوں کے طور پر پہچانا گیا ہے۔
اس وجہ سے کچھ لوگ اس زمانے میں انتظار کو کامیابی کا ایک اہم عنصر سمجھتے ہیں۔ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی اس روایت پر غور کرنے سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ یہ عقیدہ حقیقت سے دور نہیں ہے، بلکہ یہ عین حقیقت ہے، حضرت امام سجاد علیہ السلام فرماتے ہیں:
اَلْمُنْتَظِرُونَ لِظُهُورهِ اَفْضَلُ من أهل كُلِّ زَمانٍ.... [1]
حضرت کے ظہور کے منتظرین ہر زمانے کے لوگوں سے افضل ہیں ...۔
اب یہ دیکھنا چاہئے کہ منتظرین سے کون سے افراد مراد ہیں، جن کی اہل بیت علیہم السلام کی احادیث میں بہت زیادہ مدح و ستائش کی گئی ہے؟ اور انتظار کا کیا مطلب ہے؟
انتظار کی وجہ سے منتظر کی اس طرح سے تعریف و تمجید کیوں کی جاتی ہے کہ وہ اعلیٰ اور افضل صفات کا حامل ہے؟








