ایک ولی خدا
تہران کے ایک عالم سے نقل ہوا ہے کہ انہوں نے کہا ہے :
ہمارے مرحوم والد کا خدا کے ایک خاص ولی سے رابطہ تھا کہ جن کا امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں شرفیاب ہونا قابل انکار نہیں تھا ۔ اس کی بازار میں گدے بننے کی دکان تھی ، حتی وہ کہتے تھے : کبھی کبھار حضرت شب جمعہ اچانک سے آتے اور کہتے : آؤ زیارت کے لئے کربلا چلتے ہیں ۔ یہ کوئی خواب ، قصہ یا کہانی نہیں ہے :
ہمارے مرحوم والد کہتے تھے:حضرت ان کے پاس آتے تھے ، نہ کہ وہ حضرت کی خدمت میں جاتے تھے ۔ میرے والد نے کہا : میں نے ان سے پوچھا : آخر کیا وجہ ہے کہ حضرت آپ کے پاس یہاں تشریف لاتے ہیں ؟
ویسے میں نے خود بھی حضرت سے یہی سوال کیا تھا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ آپ یہاں مجھ سے میری احوال پرسی کے لئے آتے ہیں؟ حضرت نے مجھ سے فرمایا: کیونکہ تم میں خواہشات نفسانی اور ہوا و ہوس نہیں ہے۔
ظاہر ہے کہ معاشرے میں ایسے لوگوں کا وجود بہت اثر انگیز ہے، خواہ لوگ اس سے واقف نہ ہوں۔








