حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
عصر ظہور کے منتظر اولیائے الٰہی کے لئےامام سجاد علیہ السلام کی دعا

عصر ظہور کے منتظر اولیائے الٰہی کے لئےامام سجاد علیہ السلام کی دعا

حضرت امام سجاد علیہ السلام عرفہ کے دن کی دعا میں ہمارے آقا و مولا صاحب الزمان عجل الله تعالىٰ فرجه الشريف  کے لئے دعا کرنے کے بعد اوليائے الٰہی‏کے لئے یوں دعا کرتے ہیں :

اللَّهُمَّ وَ صَلِّ عَلى أوْلِيائهِمْ المُعْتَرِفِينَ بِمَقامِهِمْ المُتَّبِعينَ ‏مَنْهَجَهُمْ المُقْتَفِينَ آثارَهُمْ المُسْتَمْسِكِينَ بِعُرْوَتِهِمْ ‏المُتَمَسِّكِينَ بِوِلايَتِهِمْ الْمُؤْتَمِّينَ بِاِمامَتِهِمْ المُسَلِّمينَ لِاَمْرِهِمْ‏ المُجْتَهِدِينَ فِي طاعَتِهِمْ المُنْتَظِرِينَ اَيَّامَهُمْ المَادّينَ إلَيْهِمْ‏أعْيُنَهُمْ الصَّلَواتِ المُبارَكاتِ الزَّاكِياتِ النّامِيَات ِالغَادِيَاتِ‏الرَّايِحَاتِ وَ سَلِّمْ عَلَيْهِمْ وَ عَلى أرْواحِهِمْ وَأجْمِعْ علَى التَّقْوَى‏أمْرَهُمْ وَأصْلِحْ لَهُمْ شَأنَهُمْ وَ تُبْ عَلَيْهِمْ انَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ‏الرَّحِيمُ وَخَيْرُ الغَافِرينَ وَ اجْعَلْنا مَعَهُمْ في دارِالسَّلامِ‏بِرَحْمَتِكَ يا أرْحَمَ الرَّاحِمينَ.[1]

خدایا! ان کے اولیاء ہر درود بھیج ، جو اهل‏بيت علیہم السلام کے مقام و مرتبہ کا اعتراف  کرتے ہیں، اور ان کی راہ و روش کی تبعيّت کرتے ہیں،اور ان کے آثار کی پيروى كرتے ہیں، اور ان کے ريسمان ولايت کو تھامے ہوئے ہیں، اور ان کی ولایت سے تمسك کرتے ہیں، اور ان کی امامت کی اقتدا  کرتے ہوں، اور ان کےامر کے سامنے تسليم ہوں،اور ان کی اطاعت کرنے کے لئے کوشاں ہیں،اور ان کی حکومت کے منتظر ہیں، اور وہ ان کے لئے چشم بہ راہ ہیں ؛ان پر ہر صبح و شام مبارك، پاكيزه، نمو کرنے والی صلوات ہو ،ان پر اور ان کی ارواح پر سلام بھیج، اور ان کے امر کو تقویٰ پر جمع کر ، اور ان کے حالات کو بہتر کر، اور ان کی توبہ کو قبول فرما، بیشک تو ہی توبہ قبول کرنے والا اور  مهربان ہے،اور سب سے بہتر بخشنے والا ہے ، اور ہمیں اپنی رحمت سے ان کے ساتھ دار السلام (بہشت) میں قرار دے ، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔

 


[1]۔ترجمه مكيال المكارم:۱ /۵۳۹.

    مراجعین : 5608