حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۲۔ عصر ظہور سے آشنائی

۲۔ عصر ظہور سے آشنائی

بدقسمتی سے اس دوسرے نکتہ کی طرف  اب تک بہت کم توجہ کی گئی ہے اور وہ عصر ظہور کی معرفت اور اس سے آشنائی ہے ۔ یہ وہ پرشکوہ زمانہ ہے جب پوری دنیا پر عدل و انصاف کا بول بالا ہو گا ، علم و دانش ، معرفت و بینش اپنے عروج پر  ہو گی، پوری کائنات میں ہر طرف خوبیاں اور اچھائیاں ہوں گی، جب کہ ظالموں اور ان کے ظلم و ستم کے اثرات کا خاتمہ ہو جائے گا  ۔

اگر انسان ظہور کے زمانے پر توجہ کرے تو اس پر غور و فکر کرے اور اپنے ذہن میں خود کو اس زمانے میں تصور کرے اور اس بات کی طرف توجہ کرے کہ آخر کار ایسا زمانہ آئے گا اور ہمارے  غریب و وحید امام دنیا پر حکومت کریں گے،  جو اب بھی سرور عالم ہیں ؛ تو پھر آپ ہمیشہ اس پرشکوہ زمانے کی آمد کی آرزو کرتےرہیں گے۔

ان امور پر غور کرنے سے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے منتظرین  کی روح تازہ ہو جاتی ہے  اور ان کے دل امید اور تمنا سے سرشار ہو جاتے ہیں  اور یہی امید انہیں تھکاوٹ اور کمزوری سے بچاتی ہے ۔

    مراجعین : 5429