حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۱۔ عصر غیبت سے آشنائی

۱۔ عصر  غیبت سے آشنائی

پہلا نکتہ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی  غربت و تنہائی  اور عصر غیبت  پر توجہ کرنا اور پوری دنیا کے لوگوں کی حالت زار سے آشنا ہونا ہے ۔ ایک منتظر کے لئے ضروری ہے کہ خود کو امام زمانہ ارواحنا فداہ  کے لئے چاہتا ہو، نہ کہ امام زمانہ  عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کو اپنے لئے !  اور اسے یہ معلوم ہونا چاہئے کہ جب تک عادلانہ عالمی حکومت اس کے حقیقی وارث کے پاس نہیں ہو گی تو دنیا کے  ظالم و جابر اور  بڑی شیطانی طاقتیں دنیا بھر کے مظلوموں کا گلا دباتی رہیں گی ، ان  پر ظلم ڈھاتی رہیں گی اور لوگوں پر حکومت کرتی رہیں گی، جس سے لوگوں کی حالت مزید بد سے بدتر ہوتی جائے گی اور ان کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہوتا جائے گا ۔

    مراجعین : 5072