حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
عصر غیبت کی ذمہ داریوں میں معرفت کا کردار

عصر غیبت کی ذمہ داریوں میں معرفت کا کردار

ہم نے معرفت کے مقام ومرتبہ کے بارے میں کچھ مطالب بیان کئےاور اس کی عظمت کے بارے میں کچھ حقائق بیان کئے ۔اسی طرح  ہم نے حضرت بقیۃ اللہ الأعظم ارواحنا فداہ اور اہل بیت علیہم السلام کے سلسلے میں کئی صدیوں پر مشتمل شیعوں کی کوتاہیوں اور خامیوں کی بھی نشاندہی کی ۔

ہمیں ’’معرفت اور اس کے اثرات‘‘کے بارے میں تحقیقی  اور تفصیلی کتاب لکھنے کی ضرورت ہے لیکن اختصار کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں اس کتاب میں ان ابحات کو ذکر کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ تاہم کتاب کے موضوع  کی مناسبت سے اس باب میں بطور مثال غیبت کے زمانے کی کچھ ذمہ داریوں کو ذکر کرتے ہیں اور ان میں ’’معرفت‘‘کے کردار کی وضاحت کرتے ہیں تاکہ ہم امام زمانہ ارواحنا فداہ کے سلسلہ میں اپنی کوتاہیوں اور خامیوں سے آشنا ہو سکیں اور پھر خلوص دل کے ساتھ اس مہربان، کریم اور رؤوف امام سے معافی مانگیں اور اس کریم اور عظیم ہستی سے طلب عفو کرتے ہوئے اپنی گذشتہ کوتاہیوں کی تلافی کریں۔

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے عقائد کے تمام پہلوؤں میں ’’معرفت‘‘ کا ایک اہم اور بہت ہی مؤثر  کردار  ہے۔اس باب میں ہم غیبت کے زمانے کے اہم فرائض کی تین مثالیں ذکر کریں گے  اور ان میں ’’معرفت‘‘کے اہم اثرات کو بیان کریں گے۔

    مراجعین : 5239