حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
سماج میں اولیاء الٰہی اور صاحبان معرفت کے اثرات

سماج میں اولیاء الٰہی اور صاحبان معرفت کے اثرات

معاشرے میں گناہگاروں کے گناہوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے اثرات کو ختم کرنے کے لئے لوگوں کےدرمیان اولیاءخدا کے وجود کی بہت اہم تأثیر ہوتی ہے،خواہ وہ معاشرے میں نامعلوم ہی کیوں نہ ہوں۔

معاشرے میں ایسے لوگوں کا وجود خدا کے غضب کو دور کرنے یا اسے کم کرنے کا سبب بنتا ہے اور اس کے نتیجے میں لوگوں پر عذاب الٰہی میں کمی ہوتی ہے ، مگر یہ کہ لوگ بغاوت ، معصیت اور گناہ کی راہ میں حد سے تجاوز کر جائیں۔

یہ ظاہر سی بات ہے کہ جو لوگ معرفت و ولایت کی منزل پر فائز ہوتے ہیں، وہ عام لوگوں پر حق رکھتے ہیں اور لوگوں کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ ان کے وجودکی وجہ سے خدا کا شکر ادا کریں۔

صاحبان معرفت کے مقام و مرتبہ سے آشنا ہونے کےلئےاس روایت پر توجہ فرمائیں:

    مراجعین : 5568