حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
اہل بیت علیہم السلام کے مقام و مرتبہ کی معرفت

اہل بیت علیہم السلام کے مقام و مرتبہ کی معرفت

امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے دشمنوں کے منصوبوں میں سے ایک یہ ہے کہ لوگ اس رؤوف و مہربان امام کی ولایت کے عظیم مقام و مرتبہ سے آشنا نہ ہو سکیں اور وہ حضرت بقية اللہ الاعظم ارواحنا فداه کے بارے میں ضروری علم اور صحیح معرفت بھی حاصل نہ کر سکیں ۔

اگر امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریفکےمحب آپ کے اوصاف اور خصوصیات سے آشنا ہوتے تو وہ کبھی بھی دشمن کے دھوکے میں نہ آتے اور گمراہ کرنے والوں کی گمراہ کن سازشوں کا شکار نہ ہوتے،لیکن بدقسمتی سے حضرت بقیۃ اللہ االأعظم عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی شخصیت کے بارے میں ضروری معلومات اور آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے بعض لوگ دانستہ یا نادانستہ طور پرحضرت سے غافل ہیں ، جس کی وجہ سے وہ آپ کے حقیقی دوستوں کی صفوں سے الگ ہو کر بعض اوقات گمراہ  اور گمراہ کن فرقوں میں شامل ہو جاتے ہیں ۔

    مراجعین : 5293