حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
امام زمانہ ارواحنا فداہ سب پرحجت خدا

امام زمانہ ارواحنا فداہ سب پرحجت خدا

(چاہے لوگ ان پر ایمان نہ رکھتے ہوں)

۱۔جیسا کہ غدیر کے جاودانہ خطبہ سےیہ استفادہ کیا جا سکتا ہے کہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم آسمان اور زمین والوں پر حجت الٰہی ہیں اور اس کے جانشین ہیں۔رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے جانشینوں کا مقام و مرتبہ  بھی آنحضرت کے مقام و مرتبہ کی مانند ہیں۔

اس بنا پر حضرت بقية اللہ الأعظم عجل اللہ تعالى فرجه الشریف صرف اہل زمین پر ہی خدا کی حجت نہیں ہیں بلکہ آپ تمام  آسمان اور زمین والوں پر خدا کی حجت ہیں۔اس سے یہ استفادہ کیا جا سکتا ہے کہ اگرچہ بعض اہل زمین حضرت ولی عصر ارواحنا فداہ پر ایمان نہ رکھتے ہوں لیکن پھر بھی حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف حجت الٰہی اور اس کے جانشین ہیں ، حتی آپ ان لوگوں کے لئے بھی حجت ہیں جو آپ کی امامت و ولایت پر ایمان نہیں رکھتے ۔

پس حضرت کی ولایت و امامت پر ایمان و یقین نہ رکھنے والے افراد بھی اگر خداوند متعال یا امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی پناہ میں آئیں توحضرت بقية اللہ الأعظم عجل اللہ تعالٰى فرجه الشریفان کی دستگیری کریں گے۔

مرحوم محدّث نورى نے كتاب«نجم الثاقب» میں اس کی کچھ مثالیں بیان کی ہیں۔

ایک ہندو شخص کا حضرت امام مهدى عجل اللہ تعالٰى فرجه الشریف سے توسل کرنا اور اس کا امام رؤف کی خدمت میں شرفیاب ہونا  بھی انہیں واقعات میں سے ایک اہم واقعہ ہے ، جو اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف تمام اہل زمین پر حجت خدا ہیں ، چاہے وہ آنحضرت پر ایمان و یقین نہ رکھتے ہوں۔

    مراجعین : 5100