تمام مخلوقات پر امام زمانہ ارواحنا فداہ کی حاکمیت
تمام مخلوقات پر امام زمانہ ارواحنا فداہ کی حاکمیت
ہمارے مذکورہ بیان کو مدنظر رکھتے ہوئے امام زمانہ عجل الله تعالٰى فرجه الشريف کی ولایت صرف شیعوں سے مخصوص نہیں ہے ، بلکہ دنیا کے عام لوگ بھی آپ کے بابرکت وجود سے مستفید ہوتے ہیں اورآپ کی عنایات اور لطف و کرم سب کے شامل حال ہے، جنّ و انس آپ کی ولائی قدرت سے اسی طرح استفادہ کرتے ہیں کہ جس طرح سب لوگ نورِ آفتاب سے مستفید ہوتے ہیں ، چاہے وہ بادلوں کے پیچھے پوشیدہ ہی کیوں نہ ہو۔
بہت سی آیات و روایات دنیا پر اہل بیت علیہم السلام کی ولایت و حجیت کی عام حاکمیت پر دلالت کرتی ہیں کہ جس کا نمونہ ہم نے اس کتاب میں ذکر کیا ہے ، جن میں سب سے اہم غدیر کا عالمی خطبہ ہے ۔
مراجعین : 4764








