شیعوں کے لئے ایک اہم نکتہ
ان روایات سے استفادہ کرتے ہوئےتمام علماء،دانشوروں اور صاحب قدرت و ثروت شیعوں کو چاہئے کہ وہ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت کریں؛ لیکن یہ ایک بہت اہم نکتہ ہے جس پر تمام قارئین کو توجہ دینی چاہئے،اور وہ یہ ہے کہ اس دعا کا پڑھنا اور اس دعا میں موجود مطالب صرف علماء اور دانشوروں سے مخصوص نہیں ہیں، بلکہ عام شیعوں کو بھی چاہئے کہ وہ خدائے رحمن و رحیم سے دعا کریں کہ وہ جس حال میں بھی ہوں اور ان کے پاس جو بھی امکانات اور سہولیات میسر ہوں ، خداوند متعال انہیں ان افراد میں سے ایک فرد قرار دے جو لوگوں کو امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی طرف دعوت دیتے ہیں اور جو حضرت کے علمبردار ہیں، جن کے ذریعہ لوگ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی طرف راغب ہوتے ہیں ، اگرچہ علم و دانش ایک بہترین اور اہم ترین ذریعہ ہے جس سے علماء لوگوں کو حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی طرف دعوت دے سکتے ہیں۔








