دشمن کے مختلف حربے
عدل و انصاف کو فروغ دینے والی دنیا کی واحد عالمی حکومت کے قیام کو روکنے کے لئے دین کے دشمن طرح طرح کے حربے استعمال کرتے ہیں۔ وہ قدیم الایّام سے مختلف سازشیں اور وقت کے ساتھ ساتھ جدید حربے استعمال کرتے آئے ہیں۔ دنیا پر شیطان کی حکمرانی جتنی زیادہ مضبوط ہوتی جائے گی، دشمن بھی نئی نئی سازشوں سے آگاہ ہوتا جائے گا اور وہ انہیں عادلانہ عالمی حکومت کے خلاف استعمال کرے گا ۔
اگرچہ خدا نے انبیاءکو اس لئے مبعوث کیا کہ لوگ عدل قائم کریں [1]لیکن جنّ و انس میں سے شیاطین ان کے مقابلہ میں کھڑے ہو گئے اور شیطانی تجسم کے ذریعہ انہوں نے لوگوں کو گمراہی کی طرف کھینچا اور سماج کو خدا سے دور کر دیا ، اور بہت سے لوگوں کے دل اور افکار پر قابو پا کر انہیں شیطان پرستی کی طرف کھینچا ، جس کے نتیجے میں لوگ دین اور خدا کی اطاعت سے دور ہوتے گئے۔ شیطان پرستی کے مختلف طریقے ہیں، اس کی ایک اہم مثال شیطان کو خدا کے طور پر تجسم کر کے پیش کرنا ہے تا کہ وہ لوگوں کے افکار اور خیالات پر قابض ہو کر انہیں تلقین کرے کہ یہ مجسم وجود وہی عظیم خدا ہے اور وہ انہیں خدا کی عبادت سے روکتے ہوئے اپنی عبادت اور بندگی کی دعوت دیتا ہے
[1] ۔سورۂ حدید کی پچیسویں آیت کی طرف اشارہ:«لَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَيِّنَاتِ وَأَنزَلْنَا مَعَهُمُ الْكِتَابَ وَالْمِيزَانَ لِيَقُومَ النَّاسُبِالْقِسْطِ وَأَنزَلْنَا الْحَدِيدَ فِيهِ بَأْسٌ شَدِيدٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَلِيَعْلَمَ اللَّهُ مَن يَنصُرُهُ وَرُسُلَهُ بِالْغَيْبِ إِنَّ اللَّهَقَوِيٌّ عزِيزٌ»۔یقیناً ہم نے اپنے رسولوں کو کھلی ہوئی دلیوں (معجزوں) کے ساتھ بھیجا اور ان نکے ساتھ کتاب اور میزان نازل کی تا کہ لوگ عدل و انساف پر قائم ہوں اور ہم نے لوہا نازل کیا ، جس میں بڑی قوت ہے اور لوگوں کے لئے فائدے بھی ہیں تا کہ خدا دیکھے کہ کون دیکھے بغیر اس کی اس کے رسولوں کی مدد کرتا ہے ، بیشک خدا بڑا طاقتور اور عزیز ہے۔








