حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
دشمن کی جانب سے شکوک و شبہات پیدا کرنا

دشمن کی جانب سے شکوک و شبہات پیدا کرنا

دشمنانِ دین کے منصوبوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور میں تأخیر اور ان کی غیبت کے طولانی ہونے کا باعث بننے والے عوامل اور اسباب پیدا کرے  ۔

امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی غیبت کے طولانی ہونے اور آپ کے ظہور میں تأخیر کے بہت ہی اہم اثرات ہیں جو دین کے لئے نقصان دہ ہیں اور امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے دشمنوں کے لئے فائدہ مند ہیں۔

شیطان اور اس کے کارندوں کی حکومت کا طولانی ہونا، امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور میں تأخیر اور آپ کی غیبت کے طولانی ہونے کا باعث بنتا ہے۔ اسی وجہ سے دین کے دشمن اپنی پوری توانائیوں سے ظہور کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے میں سرگرم رہتے ہیں اور وہ یہ کوشش کرتے ہیں کہ جہاں تک ہو سکے وہ  دنیا کے نجات دہندہ کے ظہور میں تأخیر پیدا کر سکیں ۔

حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی غیبت کے طولانی ہونے کے اثرات میں سے ایک یہ ہے کہ یہ بعض لوگوں کے ایمان اور اعتقاد  کے زوال کا سبب بنتا ہے، یعنی  حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی غیبت کے طویل ہونےکی وجہ سے وہ آپ کے ظہور  پر اپنا یقین اور ایمان کھو بیٹھتے ہیں۔

امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی غیبت کے طولانی ہونے کے کچھ اہم اثرات یہ ہیں:

امام زمانہ ارواحنا فداہ کی یاد اور ذکر کو فراموش کر دینا ،ان کے ظہور کے انتظار کو بھول جانا اور ان کے لئے دعا نہ کرنا ۔

اس بنا پر  جیسا کہ اہل بیت علیہم السلام  نے حکم دیا ہے، ہمیں خدا سے غیبت کے طولانی ہونے کے برے اثرات کو دور کرنے کی دعا کرنی چاہئے کہ ہم امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ذکر اور نام کو کبھی نہ بھولیں اور خدا کی بارگاہ میں ہمیشہ امام زمانہ ارواحنا فداہ کے ظہور کی دعا کرتے رہیں ۔

بدقسمتی سے ہم اہل بیت  اطہار علیہم السلام کی ہدایات اور احکامات پر اس طرح توجہ نہیں کرتے، جس طرح توجہ کرنی چاہئے ،جس کے نتیجہ میں غیبت کے طولانی ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگ  شیطانی سازشوں کی آندھیوں میں گرفتار ہو کر آخر  الزمان کے فتنوں کے شکار ہو جاتے ہیں اور بعض مذہبی اور اعتقادی مسائل کے سلسلہ میں شک و تردید میں  مبتلا ہو جاتے ہیں ،یا ان کا انکار کر دیتے ہیں۔دشمنوں کی یہی خواہش ہے اور اس کے حصول کے لئے انہوں نے کئی منصوبے بنائے اور وہ ان پر عمل درآمد کے لئے کئی برسوں سے کوشاں ہیں لیکن بدقسمتی سے ہم نے اس پر توجہ نہیں دی۔

ظاہر ہے کہ اگر اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کے شیعہ خدا سے دعا کریں تو وہ ان ثابت قدمی اور استقامت عطا فرمائے تاکہ وہ ولایت اہل بیتعلیہم السلام کی راہ  پر ثابت قدم رہیں اور امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف  کے نام ، ذکر ، یاد  اور آپ کے لئے   دعا کو فراموش نہ کریں۔

    مراجعین : 4672