عصر ظہور سے غفلت کے درد سے بھی شدید درد
امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور کے زمانے سے غافل ہونے اور آپ کی آفاقی حکومت کی طرف توجہ نہ کرنے کے درد سے بھی زیادہ دردناک بات یہ ہے کہ خود وقت کے امام کو یاد نہ کیا جائے ۔
یہ کس قدر دردناک ہے کہ شیعہ سماج میں بھی بہت سے افراد امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کا نام بھی زبان پر نہ لائیں ! کن وجوہات اور اسباب کی وجہ سے انسان اپنے زمانے امام اور ان کی یاد سے غافل رہ سکتا ہے ؟
یہ واضح سی بات ہے دنیا اور دنیا والوں کو نجات دینے والے امام کا نام اور ان کا ذکر آپ کے دشمنوں کے لئے نقصان دہ ہے ، اس وجہ سے مختلف سازشوں کے ذریعہ شیعہ سماج کو حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریفکے ذکر اور یاد سے دور رکھا جاتا ہے تا کہ لوگ اپنے زمانے کے امام کے بارے میں نہ ہی تو سوچیں اور نہ ہی انہیں کریں تا کہ دشمن اپنی حکومت کو مزید مستحکم کر سکیں۔
یہاں یہ بات مدنظر رکھی جائے کہ دشمن شیعوں کے ذہنوں سے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی یاد کو مٹانے کی جتنی بھی کوشش کر لے لیکن آخر کار خدا وند وقت کے امام حضرت مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے لوگوں کی غفلت کا جبران کرے گا اور پوری دنیا میں ان کے نام اور ذکر کو عام کر دے گا ۔ حضرت امام صادق علیہ السلام ہمیں یہ تعلیم دیتے ہیں کہ عاشورا کے دن کی دعا میں خدا کو یوں پکارا جائے :
يا مَنْ يَحْكُمُ ما يَشاءُ وَ يَفْعَلُ ما يُريدُ أَنْتَ حَكَمْتَ، فَلَكَ الْحَمْدُ مَحْمُوداً مَشْكُوراً، فَعَجِّلْ يا مَوْلايَ فَرَجَهُمْ، وَ فَرَجَنابِهِمْ، فَإِنَّكَ ضَمِنْتَ إِعْزازَهُمْ بَعْدَ الذِّلَّةِ، وَ تَكْثيرَهُمْ بَعْدَ الْقِلَّةِ، وَ إِظْهارَهُمْ بَعْدَ الْخُمُولِ، يا أَصْدَقَ الصَّادِقينَ وَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمينَ.[1]
اے وہ کہ جو ، جس چیز کا چاہے حکم کرتا ہے ، اور جس چیز کا ارادہ کرتا ہے اسے انجام دیتا ہے ، اور حکم تیری طرف سے ہے اور حمد تیرے لئے ہے ، جب کہ تو محمود و مشکور ہے۔ اے میرے مولا!ان کے ہمارے سکون میں تعجیل فرما ، جو ان کے سکون سے متحقق ہو گا ، بیشک تو نے خواری کے بعد ان کی عزت اور قلت کے بعد ان کی کثرت اور گمنامی کے بعد ان کے جلوہ گر ہونے کی ضمانت دی ہے ، اے سب سے زیادہ صادق ! اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے ۔
اس دعا میں بہت سے اہم نکات ذکر ہوئے ہیں لیکن ہم ان میں سے دو کی طرف آپ کی توجہ مبذول کرانا چاہتے ہیں:
۱۔حضرت امام عصرعجل الله تعالى فرجه الشریف کی گمنامی اور آپ کے نام اور ذکر سے غفلت۔
۲۔دوسرا نکتہ یہ ہے کہ اس دعا میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ خدا نے یہ ضمانت دی ہے کہ وہ حضرت بقیۃ اللہ الأعظم ارواحنا فداہ کی گمنامی اور آپ سےلوگوں کی غفلت کو دور کرے گا اور دنیا میں آپ کے نام کو ظاہر کرے گا ۔








