حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
انسانوں کی خلقت کے اصل مقصد کو ختم کرنے کے لئےدین کے دشمنوں کی سازشیں

انسانوں کی خلقت کے اصل مقصد کو ختم کرنے کے لئےدین کے دشمنوں کی سازشیں

ہمیں اس نکتے کی طرف توجہ کرنی چاہئے کہ خدا کی نظر میں دنیا اور انسانوں کی تخلیق کا کیا مقصد تھا؟ کیا انسانوں کی خلقت  کا راز یہ ہے کہ وہ شیاطین کی حکمرانی کے اسیر بنے رہیں اور وہ اپنے کارندوں کے ساتھ دنیا پر حکومت کرتے رہیں؟ اور انسانی دنیا کو ان کی خلقت کے عظیم الٰہی مقاصد سے دور رکھیں؟

انبیائے الٰہی کے آنے کا مقصد یہ تھا کہ وہ لوگوں کو خدا سے متعارف کروائیں  اور انہیں ان کی اہم طاقتوں اور قوتوں سے آگاہ کریں  تا کہ وہ  اپنے پورے وجود سے خدا کی بندگی کریں اور تمام غیر فعال انسانی قوتوں کو زندہ کرکے بطور کامل خدا کی عبادت کریں ۔

یہ حقیقت حضرت صاحب الامر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے دور کے علاوہ نہ تو کبھی وجود میں آئی ہے اور نہ ہی کبھی وجود میں آئے گی۔ اُس زمانے میں خدا کا دنیا اور دنیا والوں کو خلق  کرنے کا مقصد پورا ہو گا اور اس کا نتیجہ حاصل ہو گا۔ اس وجہ سے ابلیس اور اس کے چیلے اس پرشکوہ دن کی آمد میں حتی الامکان تاخیر پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تا کہ  دنیا اور دنیا والوں کی تخلیق کے سلسلہ میں خدا کا مقصد پورا نہ ہو سکے ۔

    مراجعین : 4713