الإمام الصادق علیه السلام : لو أدرکته لخدمته أیّام حیاتی.
قصيده همزيّه

****************************************

10ربیع الاوّل؛ پيغمبر اكرم صلی الله علیه وآله وسلم کا ۲۵ سال کی عمر میں جناب خديجه سلام الله علیہا سے ازدواج (۲۸ سال قبل از ہجرت)

****************************************

قصيده همزيّه

شرف الدين ابو عبد اللَّه محمّد سعيد دلاصى (بوصيرى) کا کلام جس کے ضمن میں حضرت رسول اکرم صلی الله علیه وآله وسلم کے ازدواج کی طرف اشاره ہوا ہے.

البتہ ہم نے قصیدہ کے طولانی ہونے کی وجہ سے اس کے کچھ اشعار حذف کر دیئے ہیں.

یہ خوبصورت قصيده پيغمبر خدا صلى الله عليه وآله وسلم کی مدح اور شان میں لکھا گیا ہے:

 كيف ترقى رقيّك الأنبياء

يا سماء ما طاولتها سماء

 لم يساووك في علاك وقد حا

ل سنا منك دونهم وسناء

 إنّما مثلوا صفاتك للنا

س كما مثل النجوم الماء

 أنت مصباح كلّ فضل فما يص

در إلّا عن ضوئك الأضواء

 لك ذات العلوم من عالم الغي

ب ومنها لآدم الأسماء

 لم تزل في ضمائر الكون تختا

ر لك الاُمّهات والآباء

 مامضت فترة من الرسل إلّا

بشّرت قومها بك الأنبياء

 تتباهى بك العصور وتسموا

بك علياء بعدها علياء

 وبدا للوجود منك كريم

من كريم آباؤه كرماء

 نسب تحسب العلا بحلاه

قلدتها نجومها الجوزاء

 حبّذا عقد سؤدد وفخار

أنت فيه اليتيمة العصماء

 ومحيا كالشمس منك مضي‏ء

أسفرت عنه ليلة غرّاء

 ليلة المولد الّذي كان للدي

ن سرور بيومه وازدهاء

 وتوالت بشرى الهواتف أن قد

ولد المصطفى وحقّ الهناء

 وتداعى ايوان كسرى ولولا

آية منك ما تداعى البناء

 وغدا كلّ بيت نار وفيه

كربة من خمودها وبلاء

 وعيون للفرس غارت فهل كا

ن لنيرانهم بها إطفاء

 مولد كان منه في طالع الكف

ر وبال عليهمو ووباء

 فهنيئاً به لآمنة الفض

ل الّذي شرّفت به حوّاء

 من لحوّاء إنّها حملت أحمد

أو أ نّها به نفساء

 يوم نالت بوضعه ابنة وهب

من فخار مالم تنله النساء

 وأتت قومها بأفضل ممّا

حملت قبل مريم العذراء

 شمتته الأملاك إذ وضعته

وشفتنا بقولها الشفاء

 رافعاً رأسه وفي ذلك الرف

ع إلى كلّ سؤدد إيماء

 رافعاً طرفه السماء ومرمى

عين من شأنه العلوّ العلاء

 وتدلت زهر النجوم إليه

فأضاءَت بضوئها الأرجاء

 وتراءت قصور قيصر بالرو

م يراها من داره البطحاء

 وبدت في رضاعه معجزات

ليس فيها عن العيون خفاء

 إذ أبته ليتمه مرضعات

قلن مافي اليتيم عنّا غناء

 فأتته من آل سعد فتاة

قد أبتها لفقرها الرضعاء

 أرضعته لبانها فسقتها

وبنيها ألبانهنّ الشاء

 أصبحت شوّلاً عجافاً وأمست

مابها شائل ولا عجفاء

 أخصب العيش عندها بعد محل

إذ غدا للنبيّ منها غذاء

 يالها منّة لقد ضوعف الأج

ر عليها من جنسها والجزاء

 وإذا سخّر الإله اُناساً

لسعيد فإنّهم سعداء

 حبّة أنبتت سنابل والعص

ف لديه يستشرف الضعفاء

 وأتت جدّه وقد فصلته

ولها من فصاله البرحاء

 إذ أحاطت به ملائكة اللَّه

فظنّت بأنّهم قرناء

 ورأى وجدها به ومن الوج

د لهيب تصلى به الأحشاء

 فارقته كرهاً وكان لديها

 بعث اللَّه عند مبعثه الشه

ب حراساً وضاق عنه الفضاء

 تطرد الجنّ عن مقاعد للسم

ع كما يطرد الذئاب الرعاء

 فمحت آية الكهانة آيا

ت من الوحي مالهن انمحاء

 ورأته خديجة والتقى وال

زهد فيه سجيّة والحياء

 وأتاها أنّ الغمامة والسر

ح أظلّته منهما أفياء

 وأحاديث أن وعد رسول اللَّه

بالبعث حان منه الوفاء

 فدعته إلى الزواج وما أح

سن ما يبلغ المنى الأذكياء

 وأتاه في بيتها جبرئيل

ولذي اللب في الاُمور ارتياء

 فأماطت عنها الخُمُر لتدري

أهوى الوحي أم هو الإغماء

 فاختفى عند كشفها الرأس جبري

ل فما عاد أو اعيد الغطاء

 فاستبانت خديجة أنّه الكن

ز الّذي حاولته والكيمياء

 ثمّ قام النبيّ يدعو إلى اللَّه

وفي الكفر نجدة واباء

 اُمماً اُشربت قلوبهم الكف

ر فداء الضلال فيهم عياء

 ورأينا آياته فاهتدينا

وإذا الحقّ جاء زال المراء

 ربّ إنّ الهدى هداك وآيا

تك نور تهدى بها من تشاء

 كم رأينا ماليس يعقل قد أل

هم ما ليس يفهم العقلاء

 إذ أبى الفيل ما أتى صاحب الفي

ل ولم ينفع الحجا والذكاء

 والجمادات أفصحت بالّذي أخ

رس عنه لأحمد الفصحاء

 ويح قوم جفوا نبيّاً بأرض

ألفته ضبابها والظباء

 وسلوه وحنَّ جذع إليه

وقلوه وودّه الغرباء

 أخرجوه منها وآواه غار

وحمته حمامة ورقاء

 وكفته بنسجها عنكبوت

ما كفته الحمامة الحصداء

 فاختفى منهم على قرب مرآ

ة ومن شدّة الظهور الخفاء

 ونحا المصطفى المدينة فاشتا

قت إليه من مكّة الانحاء

 وتغنّت بمدحه الجنّ حتّى

طرب الإنس منه ذاك الغناء

 فاقتفى أثره سراقة فاسته

وته في الأرض صافن جرداء

 ثمّ ناداه بعد ما سيمت الخسف

وقد ينجد الغريق النداء

 فطوى الأرض سائراً والسماوا

ت العلى فوقها له إسراء

 فصف الليلة الّتي كان للمخ

تار فيها على البراق استواء

 وترقى به إلى قاب قوسي

ن وتلك السيادة القعساء

 رتب تسقط الأماني حسرى

دونها ماوراءهنّ وراء

 ثمّ وافى يحدّث الناس شكراً

إذ أتته من ربّه النعماء

 وتحدّى فارتاب كلّ مريب

أو يبقى مع السيول الغثاء

 وهو يدعو إلى الإله وإن شق

عليه كفر به وازدراء

 ويدلّ الورى على اللَّه بالتو

حيد وهو المحجّة البيضاء

 فبما رحمة من اللَّه لانت

صخرة من ابائهم صماء

 واستجابت له بنصر وفتح

بعد ذاك الخضراء والغبراء

 وأطاعت لأمره العرب العر

باء والجاهليّة الجهلاء

 وتوالت للمصطفى الآية الكب

رى عليهم والغارة الشعواء

 وإذا ما تلا كتاباً من اللَّه

تلته كتيبة خضراء

 وكفاه المستهزئين وكم ساء

نبيّاً من قومه استهزاء

 ورماهم بدعوة من فناء ال

بيت فيها للظالمين فناء

 خمسة كلّهم اُصيبوا بداء

والردى من جنوده الادواء

 فدهى الأسود بن مطلب أ

ي عمى ميّت به الأحياء

 ودَهى الأسود بن عبد يغوث

أن سقاه كأس الردى استسقاء

 وأصاب الوليد خدشة سهم

قصرت عنها الحيّة الرقطاء

 وقضت شوكة على مهجة العا

ص فللّه النقعة الشركاء

 وعلى الحرث القيوح وقد سا

ل بها رأسه وساء الوعاء

 خمسة طهرت بقطعهم الأر

ض فكفّ الأذى بهم شلاّء

 فديت خمسة الصحيفة بالخم

سة إن كان للكرام فداء

 فتية بيّتوا على فعل خير

حمد الصبح أمرهم والمساء

 يا لأمرأتاه بعد هشام

زمعة أنّه الفتى الأتاء

 وزهير والمطعم بن عدي

وأبوالبختري من حيث شاء

 نقضوا مبرم الصحيفة إذ شد

دت عليه من العدا الأنداء

 أذكرتنا بأكلها أكل منسا

ة سليمان الأرضة الخرساء

 وبها أخبر النبيّ وكم أخ

رج خبأ له الغيوب خباء

 لاتخل جانب النبيّ مضاما

حين مسّته منهم الأسواء

 كلّ أمر ناب النبيّين فالشدّ

ة فيه محمودة والرخاء

 لو يمسّ النظار هون من النا

ر لما اختير للنضار الصلاء

 كم يدعن نبيّه كفّها اللَّه

وفي الخلق كثرة واجتراء

 إذ دعا وحده العباد وأمست

منه في كلّ مقلة أقذاء

 همّ قوم بقتله فأبى السيف

وفاء وفاءت الصفواء

 وأبوجهل إذ رأى عنق الفح

ل إليه كأنّه العنقاء

 واقتضاه النبيّ دين الاراش

ي وقد ساء بيعة والشراء

 ورأى المصطفى أتاه بما لم

ينج منه دون الوفاء النجاء

 هو ما قد رآه من قبل لكن

ما على مثله يعدّ الخطاء

 وأعدت حمّالة الحطب الفه

ر وجاءت كأنّها الورقاء

 يوم جاءت غضبى تقول أفي مثلي

من أحمد يقال الهجاء

 وتولّت وما رأته ومن أين

ترى الشمس مقلة عمياء

 ثمّ سمّت له اليهوديّة الشا

ة وكم سام الشقوة الأشقياء

 فأذاع الذراع ما فيه من شرّ

بنطق إخفاؤه ابداء

 وبخلق من النبيّ كريم

لم تقاصص بجرحها العجماء

 منّ فضلاً على هوازن إذ كا

ن له قبل ذاك فيهم رباء

 وأتى السبى فيه أخت رضاع

وضع الكفر قدرها والسباء

 فحباها برّاً توهّمت النا

س به إنّما السباء هداء

 بسط المصطفى لها من رداء

أيّ فضل حواه ذاك الرداء

 وغدت فيه وهي سيّدة النس

وة والسيّدات فيه إماء

 فتنزّه في ذاته ومعاني

ه استماعاً أن عزّ منها اجتلاء

 واملاء السمع من محاسن يملي

ها عليك الإنشاد والإنشاء

 كلّ وصف له ابتدأت به استو

عب خير الصفات منه ابتداء

 سيّدٌ ضحكه التبسّم والمش

ي الهوينا ونومه الاغفاء

 ما سوى خلقه النسيم ولا غي

ر محياه الروضة الغناء

 رحمة كلّه وحزم وعزم

ووقار وعصمة وحياء

 لاتحل البأساء منه عرى الصب

ر ولاتستخفّه السرّاء

 كرمت نفسه فما يخطر السو

ء على قلبه ولا الفحشاء

 عظمت نعمة الإله عليه

فاستقلّت لذكره العظماء

 جهلت قومه عليه فأغضى

وأخو الحلم دأبه الإغضاء

 وسع العالمين علماً وحلماً

فهو بحر لم تعيه الاعياء

 مستقل دنياك أن ينسب الإم

ساك منها إليه والإعطاء

 شمس فضل تحقّق الظنّ فيه

أنّه الشمس رفعة والضياء

 فإذا ما ضحا محا نوره الظلّ

وقد أثبت الظلال الضحاء

 فكان الغمامة استودعته

من أظلّت من ظلّه الدفقاء

 خفيت عنده الفضائل وانجا

بت به عن عقولنا الأهواء

 أمع الصبح للنجوم تجل

أم مع الشمس للظلام بقاء

 معجز القول والفعال كريم ال

خلق والخلق مقسط معطاء

 لاتقس بالنبيّ في الفضل خلقاً

فهو البحر والأنام أضاء

 كلّ فضل في‏العالمين فمن فض

ل النبيّ استعارت الفضلاء

 شقّ عن صدره وشقّ له البد

رو من شرط كلّ شرط جزاء

 ورمي بالحصى فأقصد جيشا

ما العصا عنده وما الإلقاء

 ودعا للأنام إذ دهمتهم

سنة من محولها شهباء

 فاستهلّت بالغيث سبعة أيّا

م عليهم سحابة وطفاء

 تتحرّى مواضع الرعى والسق

ى وحيث العطاش توهى السقاء

 وأتى الناس يشتكون أذاها

ورخاء يؤذي الأنام غلاء

 فدعا فانجلى الغمام فقل في

وصف غيث اقلاعه استسقاء

 ثمّ أثرى الثرى وقرّت عيون

بقراها وأحييت أحياء

 فترى الأرض غبه كسماء

أشرقت من نجومها الظلماء

 تخجل الدرّ واليواقيت من نو

ر رباها البيضاء والحمراء

 ليته خصّني برؤية وجه

زال عن كلّ من رآه الشقاء

 مسفر يلتقى الكتيبه بسا

ما إذا أسهم الوجوه اللقاء

 جعلت مسجداً له الأرض فاهتزّت

به للصلاة منها حراء

 مظهر شبحة الجبين على البر

ء كما أظهر الهلال البراء

 ستر الحسن منه بالحسن فأعجب

بجمال له الجمال وقاء

 فهو كالزهر لاح من سجف الآكام

والعود شقّ عنه اللحاء

 كادها أن يغشي العيون سنى منه

لسرّفيه حكته ذكاء

 صانه الحسن والسكينة أن تظه

هر فيه آثارها البأساء

 وتخال الوجوه أن قابلته

ألبستها ألوانها الحرباء

 فإذا شمت بشره ونداه

إذ هلتك الأنوار والانواء

 أو بتقبيل راحة كان للَّه

وباللَّه أخذها والعطاء

 تتّقي بأسها الملوك وتحظى

بالغنى من نوالها الفقراء

 لاتسل سيل جودها إنّما يك

فيك من وكف سحبها الانداء

 درّت الشاة حين مرّت عليها

فلها ثروة بها ونماء

 نبع الماء أثمر النخل في عام

بها سبّحت بها الحصباء

 أحيت المرملين من موت جهد

أعوز القوم فيه زاد وماء

 فتغذّى بالصاع ألف جياع

وتروى بالصاع ألف ظماء

 ووفى قدر بيضة من نضار

دين سلمان حين حان الوفاء

 كان يدعى قنا فاعتق لما

أينعت من نخيله الاقناء

 أفلا تعذرون سلمان لما

أن عرته من ذكره العرواء

 أزالت بلمسها كلّ داء

أكبرته أطبّة واساء

 وعيون مرت بها وهي رمد

فارتها مالم تر الزرقاء

 وأعادت على قتادة عيناً

فهي حتّى مماته النجلاء

 أو بلثم التراب من قدم لا

نت حياء من مشيها الصفواء

 موطى‏ء الأخمص الّذي منه للقل

ب إذا مضجعى اقض وطاء

 وخطى المسجد الحرام بممشا

ها ولم ينس خطوه إيلياء

 ورمت إذ رمى بها ظلم اللي

ل إلى اللَّه خوفه والرجاء

 دميت في الوغى لتكسب طيباً

ما أراقت من الدم الشهداء

 فهي قطب المحراب والحرب كم دا

رت عليها في طاعة أرخاء

 وأراه لو لم يسكن بها قب

ل حراء ماجت بها الدأماء

 عجباً للكفّار زادوا ضلالاً

بالّذي فيه للعقول اهتداء

 والّذي يسألون منه كتابا

منزل قد أتاهموا وارتقاء

 أو لم يكفهم من اللَّه ذكر

فيه للناس رحمة وشفاء

 أعجز الإنس آية منه والج

نّ فهلاّ تأتي به البلغاء

 كلّ يوم تهدى إلى سامعيه

معجزات من لفظه القرّاء

 تتحلّى به المسامع والأف

واه فهو الحليّ والحلواء

 رق لفظاً وراق معنى فجأت

بحلاها وحليّها الخنساء

 وأرتنا فيه غوامض فضل

رقة من زلالها وصفاء

 إنّما تجتلى الوجوه إذا ما

جليت عن مراتها الأصداء

 سور منه أشبهت صوراً منا

ومثل النظائر النظراء

 والأقاويل عندهم كالتماثي

ل فلا يوهمنّك الخطباء

 كم أبانت آياته من علوم

عن حروف أبان عنها الهجاء

 فهي كالحبّ والنوى أعجب الز

رّاع منه سنابل وزكاء

 فأطالوا به التردّد والر

يب فقالوا سحر وقالوا افتراء

 وإذا البيّنات لم تغن شيئاً

فالتماس الهدى بهنّ عناء

 وإذا ضلّت العقول على عل

م فماذا تقوله النصحاء

 قوم عيسى عاملتمو قوم موسى

بالّذي عاملتكم الحنفاء

(اے محمد) تمام پیغمبروں میں کوئی بھی نبی آپ کے مقام و منزلت تک کیسے پہنچ سکتا ہے ، اے وہ آسمان جس جس کی بلندی تک کوئی نہیں پہنچ سکتا؟

صرف یہی نہیں کہ وہ آپ کے مقام و مرتبہ تک نہیں پہنچ سکتے بلکہ آپ کے بلند مقام اور ان کے مرتبہ کے درمیان بہت زیادہ فاصلہ ہے۔

دوسرے انبیاء لوگوں کے درمیان آپ کا عکس تھے بالکل ایسے ہی جیسے پانی ستاروں کو منعکس کرتا ہے۔

 (اے رسول خدا!) آپ پر فضیلت و برتری کا چراغ فیروزاں ہے جتنی بھی روشنیاں موجود ہیں ، وہ سب آپ کے درخشاں انوار کی جھلک ہیں۔

علم غیب کے علوم کے مالک آپ ہیں حالانکہ حضرت آدم علیہ السلام نے فقط آپ کے اسماء مبارکہ سے استفادہ کیا تھا.

حقیقت ہستی میں صرف آپ کے لئے پاک و پاکیزہ امہات اور آباء کا انتکاب کیا گیا.

پیغمبروں کی پیغمبری کے دوران کوئی ایسا زمانہ نہیں گذرا جس میں انہوں نے اپنی کتابوں میں آپ کے آںے کی خوشخبری نہ سنائی ہو.

عصر و زمانے آپ کے وجود مبارک کی وجہ سے فخر کرتے ہیں اور آپ کے مقام والا کی وجہ سے تکامل کے مدارج طے کرتے ہیں.

جہان ہستی کا آغاز آپ سے ہوا، آپ اپنے بزرگوار اجداد کے ذریعہ جہان ہستی پر قدم رنجا ہوئے.

آپ کا بلند و بالا نسب دیکھ کر یہ گمان ہوتا ہے جیسے ستارے آسمان کے وسط میں ستارہ «جوزاء»(107) کا احاطه كئے ہوتے ہیں.

 آفرين ہو آپ پر! آپ سروری و افتخار کے گردن‏بندِ (ہار) ایسا گوہر بے بہا ہیں جس کی کوئی مثال نہیں ملتی.

آپ کا درخشندہ چہرہ آفتاب عالم تاب کی طرح ایسا چمکا کہ آپ کی آمد سے تاریک شب رون ہو گئی.

آپ کی شب میلاد ایسی شب تھی کہ جس کے دن کا ٓغاز انتہائی پر مسرت انداز میں ہوا.

اس دن بشارت دینے والے مسلسل خوشخبری دیتے رہے کہ اے لوگو! محمّد مصطفى ‏صلى الله عليه وآله وسلم دنیا میں تشریف لائے ہیں، لہذا ٓپ لوگوں کو تبریک و تہنیت کہنا مناسب ہے.

اس رات ایوان کسریٰ کے کنگرے ٹوٹ گئے اگر یہ آپ کی ولادت کا معجزہ نہ ہوتا تو پھر پرشکوہ تعمیر شدہ کنگرے کبھی نہ گرتے.

اس رات آتش کدے ٹھنڈت پڑ گئے ، ان لوگوں نے آتش کدے کاموش ہو جانے کی وجہ سے اپنے دن کا اغٓز مصائب و مشکلات سے کیا.

جس رات اہل فارس کے چشموں کا پانی اتر گیا، کیا ان کے آتش کدوں کی آگ اسی پانی سے ٹھنڈی ہوئی ہے؟

یہ ایسا مولود ہے جس کے طلوع ہونے سے کفر کے ماتھے پر ذلت و خواری اور بے چارگی و نابودی رقم ہو گئی.

پس حضرت آمنه عليہا السلام کو وہ فضیلت مبارک ہو جو اس مولود مسعود کی وجہ سے حضرت حوّاء عليہا السلام پر عزت و شرف کا موجب بنی.

حضرت حواء عليہا السلامنے کس فرزند کو جنم دیا؟حالانکہ حضرت آمنه ‏عليہا السلام نے احمد صلى الله عليه وآله وسلم کو اپنے شکم میں حمل کیا اور انہیں دنیا میں لائیں؟

جی ہاں!،وہ کتنا اچھا دن تھا جب دختر «وہب» کو اس تولید اور پیدائش سے ایسی عزت و کرامت ملی جو آج تک کسی خاتون کو نصیب نہیں ہوئی۔

انہوں نے اپنی قوم کو ایسا فرزند عطا کیا جو حضرت مریم علیہا السلام کے فرزند سے بہتر اور افضل تھا جو انہوں نے ان سے قبل پیدا کیا تھا.

جب ان کے ہاں اس مولود کی ولادت ہوئی تو فرشتوں نے انہیں مبارکباد دی اور ہمیں بھی اس سے سکون ملا.

مولود مبارک نے ولادت کے بعد اپنا سر بلند کیا اور یہ خدا کی بزرگی ، عظمت اور سربلندی کی طرف اشارہ تھا.

ان کی آنکھیں آسمان کی طرف تھیں اور اپنے اطراف میں دیکھ رہے تھے اور یہ چیز ان کی سربلندی اور منزلت کی طرف اشارہ ہے.

ستاروں کی روشنی نے ان کا استقبال کیا اس طرح سے کہ نور سے ہر جگہ روشن اور منور ہو گئی.

یہاں تک کہ قیصر روم کے محلات نظر آنے لگے اور جن کے گھر سرزمین بطحا پر تھے انہوں نے بھی نطارہ کیا.

انہیں دودھ پلانے سے ایسے ایسے حیران کن معجزات ظاہر ہوئے جو کسی سے بھی دھکے چھپے نہیں ہیں.

اس وقت دودھ پلانے والی عورتیں یتیم ہونے کی وجہ سے انہیں قبول کرنے پر تیار نہ تھیں ، وہ کہتی تھی کہ اس یتیم سے ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

یہاں تک کہ خاندان «سعد» کی ایک خاتون آگے پڑھی جب کہ اس کی زبوں حالی اور غربت کا یہ عالم تھا کہ کسی نے بھی دودھ پلانے کے لئے انہیں اپنا بچہ نہیں دیا تھا۔

انہوں نے اس مابرک بچہ کو دودھ پلایا ، جس کی وجہ سے وہ خود اور ان کے بچے بھیڑ بکریوں خے دودھ سے سیراب ہوئے.

صبح کے وقت بھوک کی وجہ سے ان کے شکم کمر کے ساتھ ہوئے تھے لیکن شامکے وقت جیسا ہی انہوں نے اس بچہ کو اپنی تحویل میں لیا تو ان کے گھر سے فقر و فاقہ رخصت ہو گیا.

جس وقت سے پیغمبر صلى الله عليه وآله وسلم نے ان کا دودھ پیا، ان کی زندگی بابرکت اور نعمتوں سے مالا مال ہو گئی.

یہ عظیم نعمت کس قدر اچھی ہے جس کا جر و ثواب برابر دیا گیا.

جب خدا لوگوں کو کسی نیک اور خوش بخت شخص کی خدمت کا حکم دیتا ہے تو وہ سب کے سب خوش بخت اور خوشحال ہو جاتے ہی۔

جی ہاں! یہ ایسا بیج ہے جس سے بہت زیادہ خوشے نکلتے ہیں اور اس کے پتوں سے ناتوان لوگ شرف و بزرگی کی منزل کو پا لیتے ہیں۔

 حليمه سعديّه ان کا دودھ چھڑوانے کے بعد انہیں ان کے جد بزرگوار کے پاس لے آئیں اور ان کا دودھ چھڑوانے کے بارے میں کئی حکایات نقل کیں۔

کیونکہ اس وقت فرشتوں نے اس مولود مبارک کے گرد یوں گیرا ڈالا ہوا تھا کہ حلیمہ سعدیہ نے یہ خیال کیا کہ وہ ان کے ساتھ ہیں.

 پيغمبر صلى الله عليه وآله وسلم نے ان کی مسرت اور شادمانى کو محسوس کیا ، اس خوشی سے انکے وجود میں حرارت پیدا ہوئی جس کی وجہ سے ان کا وجود مبارک گرم ہو گیا.

حلیمہ اس خوبصورت بچے سے بڑی مشکل اور ناراحتی کے ساتھ جدا ہوئی کیونکہ جب تک یہ مولود مبارک ان کے ساتھ رہا ، وہ کبھی محزون و غمگین نہ ہوئیں.

خداوند متعال نے جب انہیں نبوت کے لئے مبعوث کیا تو ان کی نگہبانی کے لئے کئی شہاب نازل کئے جو ان کی طرف سے احاطہ کئے ہوتے تھے.

تا کہ وہ وہ جنات کو استراق سمع اور تجسس سے روکیں اور انہیں اس طرح سے دور کریں جیسے گلہ بان بھیڑیوں کو گلہ سے دور بھگاتا ہے.

اس بناء پر آیات اور علامات وحی(جو زوال ناپذیر ہے) نے جادو ٹونے کی علامات کوختم کر دیا.

حضرت خديجه ‏عليہا السلام نے ان کا اس حال میں دیدار کیا کہ عفت و حیا اور تقویٰ و پرہیزگاری جیسی صفات حمیدہ سے مزین تھے.

جس وقت وہ حضرت خديجه‏ عليہا السلام کو دیکھنے کے لئے گئے تو ان پر ابر سایہ کئے ہوئے تھے جو انہیں سورج کی تپش سے محفوظ رکھے ہوئے تھے.

جو احادیث رسول خدا صلى الله عليه وآله وسلم کی بعثت کو بیان کرتی ہیں ان کے پورا ہونے کا وقت پہنچ چکا ہے.

حضرت خديجه ‏عليہا السلام نے انہیں شادی کی پیشکش کی، کس قدر اچھا ہے کہ نیک لوگ اپنی اس آرزو کو پا لیتے ہیں.

حضرت خديجه ‏عليہا السلام کے گھر میں تھے کہ جبرئيل آپ کی زیارت کے لئے آئے ، اور درحقیقت ان امور میں عقلمندوں کے لئے غور و فکر کی منزل ہے.

جب رسول خدا صلى الله عليه وآله وسلم پر وحی نازل ہو رہی تھی تو آپ نے اپنے اوپر چادر اوڑھی ہوئی تھی، حضرت خديجه ‏عليہا السلام نے آپ کے چہرہ مبارک سے چادر ہٹائی ا کہ دیکھیں کہ وحی الٰہی دریافت کر رہے ہیں یا عالم بے ہوشی میں ہیں ؟

جب انہوں نے آنحضرت کے چہرے سے چادر ہٹانی چاہی تو حضرت جبرئیل علیہ السلام ان کی آنکھوں سے پنہاں ہو گئے اور آپ نے دوبارہ آنحضرت پر چادر ڈال دی.

اس بناء پر حضرت خديجه‏ عليہا السلام سمجھ گئیں کہ یہ وحی خزانہ اور نایاب چیز ہے جس کی تلاش میں وہ تھیں.

اس کے بعد پيغمبر صلى الله عليه وآله وسلم اٹھ کھڑے ہوئے اور لوگوں کو خدا کی طرف آنے کی دعوت دی ، یہ اس وقت کی بات ہے جب کفار انتہائی مضبوط تھے انہوں نے اس دعوت کو سختی سے رد کر دیا.

وہ لوگ ایسی امت تھے جن کے دلوں پر کفر کی مہریں لگی ہوئی تھیں اور گمراہی نے ان کے پورے وجود میں اپنی جڑیں پھیلا رکھی تھیں.

ہم نے اپنی آنکھوں سے ان کے معجزات دیکھے اور راہ حق کے راہی بنے، جب حق آجائے تو ہر قسم کا نزاع و اختلاف رخت سفر باندھ لیتا ہے.

پروردگارا! سچ بات تو یہ ہے کہ کہ ہدایت وہی ہے جو تیری طرف سے ہوتی ہے، آپ کی آیات اور نشانیاں ایسا نور ہیں جس کے ذریعہ تو جسے چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے.

کئی بار یہ دیکھا گیا ہے کہ بعض غیر عاقل لوگوں کو ایسی چیز کا الہام ہوتا ہے جسے صاحب عقل و خرد سمجھنے سے قاصر ہوتے ہیں.

جب اصحاب فیل خانہ خا کو منہدم کرنے کے لئے آئے تھے تو ہاتھی آگے بڑھنے سے رک گئے جب کہ اصحاب فیل نہ سمجھ سکے اور ان کی ہوشیاری و چالاکی نے انہی کو فائدہ نہیں پہنچایا.

بعض اوقات جمادات اور بے جان اشیاء نے بڑی فصیح زبان میں گفتگو کی اور پيغمبر صلى الله عليه وآله وسلم کی ایسی سخن گوئی کی کہ جسے نامی گرامی فصحاء بھی بیان کرنے سے عاجز ہیں.

افسوس ہے ایسی قوم کے لئے کہ جس سرزمین کے ہرن اور سوسمار پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے انس رکھتے ہوں لیکن لوگوں نے ان پر ظلم و ستم کیا.

لوگوں نے ان کا فراق برداشت کر لیا حالانکہ درختوں کا تنہ آپ کی جدائی برداشت نہ کر سکا اور ان لوگوں نے انہیں اپنے آپ سے دور کیا لیکن غرباء کے دلوں میں آپ کی مہر و محبت بیٹھ چکی تھی.

ان لوگوں نے انہیں اپنی سرزمین سے نکال دیا، انہوں نے غار میں پناہ لی اور چاندی کی مانند سفید کبوتر نے ان کی حمایت کی.

مکڑی نے جالا بن کر ان کی حفاظت کی ایسی حفاظت کہ جس کی کبوتر میں طاقت و قوت نہیں تھی.

 پس وہ ان کی آنکھوں سے اوجھل ہو گئے حالانکہ ان کی آنکھوں کے سامنے تھے یعنی بظاہر ہونے کے باوجود مخفی و پوشیدہ تھے.

اس طرح سے جب حضرت محمّد مصطفى‏ صلى الله عليه وآله وسلم مدینہ کے نزدیک پہننچے تو ادھر سے شہر مکہ کے دیدار کا شوق ہو.

جنات نے ان کی مدح سرائی میں ایسی آوازیں نکالیں کہ انسان ان کی آوازیں سن کا وجد میں گئے.

 «سراقه» نے آپ کے پاؤں کے نشان تالاش کر لئے لیکن بے آب و گیاہ سر زمین نے اسے غرق کر لیا.

اس سرزمین نے جب اسے باہر اگلا تو اس شخص نے آنحضرت کو ایسے پکارا جیسے کوئی غرق شدہ نجات حاصل کرنے کے لئے کسی کو پکارتا ہے.

اس کے بعد پيغمبر خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے اس سرزمين کو انتہائی سرعت سے طے کیا ان کے پاس اس آسمان کی سیر کرنے کی قوت موجود ہے جو زمین کے اوپر ہے.

پس اس رات کی تعریف و توصیف بیان کرو جس رات میں برگزيده‏ پیغمبر صلى الله عليه وآله وسلم «براق» پر سوار ہوئے.

اس کے ذریعہ وہ بلندیوں پر گئے اور قاب و قوسین کی منزل تک پہنچے جو بزرگی کی علامت ہے.

یہ ایسے مقامات ہیں جہاں تک آرزو کرنے والے نہیں پہنچ سکتے ایسی آرزو کرنے والے ہمیشہ مأیوس و ناامید رہتے ہیں.

جب پيغمبر خدا صلى الله عليه وآله وسلم زمين پر واپس آئے تو شکرانہ کے طور پر لوگوں کو وہ نعمتیں عطا فرمائیں جو پروردگار عالم کی طرف سے آپ کو عطا کی گئی ہیں.

آپ نے لوگوں کو یہ معجزہ دکھایا اور قاطعیت کے ساتھ بیان فرمایا، پس یقین نہ کرنے والوں کا شک و تردید آشکار ہو گیا جیسے پانی کے اوپر جھاگ اور میل کچیل ظاہر ہوتی ہے.

انہوں نے لوگوں کو خدا کی طرف دعوت دی اگرچہ اہل کفر نے ان کی سخت مخالفت کی اور ان کی اہانت کی.

انہوں نے خدا کی توحید کی طرف لوگوں کی رہنمائی فرمائی کہ خدا تک پہنچنے کا لوگوں کے پاس یہی روشن راستہ ہے.

خدا کی طرف سے انہیں جو نرمی اور رحمت عطا کی گئی اس کی وجہ سے سخت ترین پتھر بھی ان کے سامنے نرم پڑ گئے.

پس اس کے بعد زمین اور نیلگون آسمان نے ان کی دعوت کی ، ان کی مدد کی اور ان کو کامیابی بطور ہدیہ پیش کی.

اسی وسیلہ سے اصیل عربوں نے نادانی و جہالت کے باوجود آپ کی اطاعت کی.

محمّد مصطفى صلى الله عليه وآله وسلم پر مسلسل آیات الٰہی نازل ہوتی رہیں اس طرح سے کہ انہوں نے تمام دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا.

جس وقت وہ کتاب خدا سے آیات الٰہی کی تلاوت فرماتے تو فرشتہ ان کی حمایت کرتے.

انہیں مسخروں کے شر سے محفوظ رکھتے ، بہت سی قومیں تھیں جنہوں نے آپ کا مذاق اڑایا.

پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بارگاہ الٰہی میں ان پر لعنت بھیجی تا کہ ظالم و ستم گر نابود ہو جائیں .

وہ پانچ افراد (کو آنحضرت کو اذیت پہنچاتے تھے)میں سے کچھ مرض میں مبتلا ہو گئے اور کچھ موت کے منہ میں چلے گئے.

پس «اسود بن مطلب» ایسی مصيبت میں مبتلا ہوا کہ اگر وہ تمام مخلوقات پر نازل ہوتی تو انہیں ہلاک اور برباد کر دیتی.

«اسود بن عبد يغوث» پر ایسی مصیبت نازل ہوئی کہ اسے موت کا جام گھونٹ گھونٹ کر کے پینا پرا.

 «وليد» ایسے تیر کا نشانہ بنا کہ آگر وہ بڑے سانپ کو مارا جاتا تو وہ بھی موت کے گھاٹ اتر جاتا.

«عاص» کی پیشانی پر ایسا کانٹا پیسوت ہوا کہ اس کا حال صرف خدا ہی جانتا ہے.

«حرث» کے سر پر شمشیر کی ایسی ضرب لگی کہ اس کا سر بدن سے جدا  ہو گیا.

اس طرح سے زمین ان کے شر سے پاک ہوئی اور ان کے فلج شدہ ہاتھ اذیت دینے سے رک گئے.

ایسے پانچ افراد پانچ صحیفوں کے مقابلہ میں قربان ہوئے، اگر کریم افراد سے ہو سکے تو ایسا مقابلہ کریں.

ایسے جوان مرد جو نیک کام انجام دینے کے لئے شب و روز اس طرح بیدار ہیں کہ صبح و شام ان کا کام کی تعریف کریں.

کتنا اہم کام تھا جو «زمعه» نے «هشام» کے بعد انجام دیا ،سچ بات تو یہ ہے کہ وہ ایک بہت زیادہ کام انجام دینے والا شخص تھا.

اسی طرح «زہير» ، «مطعم بن عدى» اور «ابوالبخترى» کون سا اہم کام انجام دینا چاہتے تھے؟

جی ہاں!انہوں نے اس صحیفہ کو پارا پارا کر دیا جس میں دشمنوں نے آپس میں گٹھ جوڑ کا پکا وعدہ کیا ہوتا تھا.

اس صحیفہ کے نابود ہونے سے ہمیں حضرت سليمان‏ عليه السلام کی اس عصا جو یاد آگئی جو دیمک کے ذریعہ نابود ہو گئی تھی.

پيغمبر صلى الله عليه وآله وسلم نے وحی کے ذریعہ اس بات کی اطلاع دی اس طرح سے اور بھی بہت سے واقعات پیش آئے جس کے بارے میں آنحضرت نے مطلع کیا.

یہ گمان نہ کرو کہ جب ان لوگوں نے پیغمبر صلى الله عليه وآله وسلم کی شان میں بے ادبی کی تو آنحضرت کی طرف سے بھی ان پر کوئی ستم ہوا ہو.

پیغمبروں کا جن مسئال سے بھی واسطہ پڑا ، چاہے وہ تنگی و سختی ہو یا آسائش، سب کے سب قابل ستائش اور پسندیدہ ہیں.

کیونکہ اگر سونے کو آگ سے کوئی نقصان پہنچتا تو کوئی بھی ہز گز اسے آگ میں نہ ڈالتا.

بہت سے ایسے افراد تھے جو ہمیشہ پيغمبر خدا صلى الله عليه وآله وسلم کو اذیت دینےے کے درپے تھے لیکن خداوند کریم مانع ہوا۔ اس طرح کے بہت سے لوگ تھے جو یہ کام کرنا چاہتے تھے.

اس وقت جب وہ تنہا تھے انہوں نے لوگوں کو حق کی دعوت دی اور یہ دعوت لوگوں کی آنکھ میں کانٹے کی طرح چبھی.

یہاں تک کہ ایک گروہ نے ارادہ کیا کہ آنحضرت کو قتل کر دیا جائے لیکن ان کی تلوار نے ان کا ساتھ نہ دیا ، اس طرح سے سکون پلٹ آیا.

جب ابوجہل آنحضرت کو اذیت دینا چاہتا تھا تو اس نے ایک ہولا دیکھا جو اسے نگل جانا چاہتا تھا.

ابوجہل نے خرید و فروخت میں ایک شخص سے دھوکہ کیا اور وہ اس کاقرض ادا نہیں کر رہا تھا، پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے قرض کا مطالبہ کیا۔

جس وقت اس نے دیکھا کہ آنحضرت اس شخص کی خاطر آئے ہیں تو اس نے مجبور ہو کر اس کا قرض ادا کر دیا.

البتہ ابوجہل نے اس سے قبل پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کئی معجزات دیکھے تھے لیکن ایسے شخص سے ایسا کام اس کی خطا شمار نہیں ہو گا.

آپ کو اذیت دینے والوں میں سے ایک «حمّالة الحطب» تھا ، وہ پتھر آٹھائے ہوئے بھوکے بھیڑئے کی طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تلاش میں ہوتا.

جس دن  اس کے بارے میں سوره «تبّت» نازل ہوئی تو وہ غصہ کے عالم میں پيغمبر صلى الله عليه وآله وسلم کے پاس آیا اور کہا کیا کوئی شصخ میری طرح احمد کی توہین کرتا ہے؟

وہ جتنا پھرا لیکن پيغمبرصلى الله عليه وآله وسلم کو نہ دیکھ سکا ، بینائی سے محروم آنکھیں کس طرح سے آفتاب کو دیکھ سکتی ہیں؟

جب یہودی عورت نے آنحضرت کو گوشت میں زہر ملا کر مسموم کیا ، اس وقت اشقیاء کی طرف سے آپ پر کس قدر مصیبت نازل ہوئی؟

پس گوشت کا ٹکڑا حکم خدا سے گویا ہوا اور ان کے راز کو افشاء کر دیا.

چونکہ پيغمبر صلى الله عليه وآله وسلم صاحب خلق کریم تھے ، آپ نے قصاب کا مطالبہ نہ کیا.

جنگ «ہوازن» میں انہیں فضيلت عطا کی کونکہ اس سے قبل ان کی تربیت انہیں میں ہوئی تھی.

جب اسیروں کو آپ کی خدمت میں لایا گیا تو ان میں آپ کی ایک رضائی بہن بھی تھی کہ کفار نے جن کا مرتبہ کم کیا اور انہیں اسیر بنا لیا.

جب انہیں آپ کی خدمت میں حاضر کیا گیا تو آپ نے ان کے اتنا اچھا سلوک کیا کہ لوگ یہ سمجھنے لگے کہ انہیں آپ کے لئے بطور ہدیہ لایا گیا ہے.

جی ہاں! محمّد مصطفى ‏صلى الله عليه وآله وسلم نے ان کے لئے اپنا پيراہن بچھایا، یہ اس عوت کے بلند مرتبہ ہونے کی دلیل ہے.

جب وہ اس پیراہن پر بیٹھ گئیں تو عورتوں کی سردار بن گئیں جب کہ عظیم المرتبہ خواتیں ان کے مقابلہ میں کنیزیں بن گئیں.

جی ہاں! آنحضرت کے اوصاف سن کر اور ان کے معانی سمجھ کر اپنی روح کو شاد کرو اور ان کی حقیقت کا احاطہ کرنا بہت مشکل ہے.

آنحضرت کے صٖات جو شعر یا نثر کی صورت میں بیان کئے گئے ہیں انہیں سن کر اپنے کانوں میں رس گھولیں.

کیونکہ ہر اچھی صفت کا آغاز انہیں سے ہوتا ہے تمام اچھی صفات ان کا احاطہ کئے ہوئے ہیں ، اس کائنات کا آغاز انہیں سے ہوا.

وہ ایسی بزرگ ہستی ہیں جن کی مسکراہٹ تبسم ہے ، راستہ چلنا باوقار طریقہ سے ہے اور ان کی نیند بہت کم ہے.

ان کا اخلاق حسنہ نسیم سحر کی طرح ہے اور ان کی زندگی پرثمر باغ کی مانند ہے.

ان کا پورا وجود مہر و محبت، عزم ، وقار اور عصإت و حیاء سے سرشار تھا.

وہ اس قدر صابر و کریم ہیں کہ کسی قسم کی برائی بھی ان کے قلب میں خطور نہیں کر سکتی.

خداوند متعال نے انہیں ایسی عظیم نعمے سے نوازا ہے کہ بڑے بڑے سردار ان کے سامنے حقیر و ناچیز ہو گئے.

آپ کی قوم نے ان کے ساتھ بیوقوفانہ برتاؤ کیا لیکن آپ نے چشم پوشی کی اور درگزر سے کام لیا کیونکہ وہ صؓر کے حامل تھے اور آپ کا طریقۂ کا چشم پوشی تھا.

آپ کے علم و حلم نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا کیونکہ وہ ایسا بحر بیکراں ہیں جس میں کبھی کمی واقع نہیں ہوتی.

تمہاری دنیا اس قدر چھوٹی اور بے وقعت ہے کہ جس کی طرف امساک کی نسبت دے سکتے ہیں، جو اس کی عطا ہے.

آفتاب فضیلت انہی کے وجود میں متحقق ہے اور درواقع وہی خورشید درخشاں و تاباں ہیں.

جس وقت وہ آشکار ہوتا ہے تو اس کے نور کا پرتو تمام سائے ختم کر دیتا ہے، سچ تو یہ ہے کہ وہ سایوں کو ایسی چمک و روشنائی عطا کرتا ہے جو ثابت و مستحکم ہوتی ہے.

وہ ایسی ہستی ہے کہ جن پر بادل سایہ فگن ہوتے ہیں ، کون ہے جس پر بادل سایہ کرتے ہیں؟

تمام فضیلتیں اور اچھائیاں ان کی بارگاہ میں ہلکی پڑ گئیں انہی کے سبب سے ہوا و ہوس ہماری عقلوں سے دور ہو گئے.

جب صبح کی روشنی ہو جائے تو کیا ستارے آشکار ہو سکتے ہیں یا آفتاب کے سامنے تاریکی مقاومت کر سکتی ہے؟

ان کا کردار معجز نما ہے، وہ اخلاق حسنہ کے مالک ہیں، وہ سب کے ساتھ عادلانہ طور پر پیش آتے ہیں.

پيغمبر صلى الله عليه وآله وسلم کے فضل و شرف سے ہر گز کسی کا موازنہ نہ کرو کیونکہ وہ بحر بیکراں ہیں اور لوگ ان کے پرتو کے سوا کچھ نہیں ہیں.

دنیا جہاں میں جس قدر بھی فضیلتیں اور شرافتیں پائی جاتی ہیں وہ پيغمبرصلى الله عليه وآله وسلم کے فضل و شرف کت صدقہ میں ہیں بلکہ تما اچھے لوگوں نے سب فضائل آنحضرت سے عاریۃ لئے ہیں.

تمام فضائل انہی کے سینہ سے ظاہر ہوتے ہیں ، چاند انہی کی خاطر دو ٹکڑے ہوا اور ہر شرط کے لئے جزا ہوتی ہے.

انہوں نے لشکر کفار کی طرف سنگریزے پھینکے جس کی وجہ سے وہ منتشر ہو گئے اور ایک دوسرے کے سامنے نہ آئے.

جس سال لوگ کشک سالی کا شکار تھے تو انہوں نے بارش کی دعا کی.

ان کی دعا کا یہ اثر ہوا کہ سات دن مسلسل بارش ہوتی رہی جس کی وجہ سے خشک سالی ختم ہو گئی.

یہاں تک کہ حیوانات کی چراگاہیں سیراب ہو گئیں جو جگہ بھی تشنگی کا احسان کر رہی تھی وہ بھی سیراب ہو گئی.

اس قدر بارش برسی کہ لوگوں نے آپ کے حضور شکوہ کیاکہ وہ سیلاب کی وجہ سے تنگ آ چکے ہیں.

آپ نے دعا کی تو آسمان سے بادل چھٹ گئے پس اس بارش کی تعریف میں کیا کہوں جس نے سیراب کیا.

جب زمین بارش سے سیراب ہو گئی تو آنکھیں روشن ہو گئیں اور لوگ زندہ ہو گئے.

زمین سے آسمان کی طرف دیکھو کہ جس کے ستاروں سے تاریکیاں روشنی میں تبدیل ہو جاتی ہیں.

وہ در اور یاقوت جنہوں نے ان کے نور سے سفیدی و سرخی جذب کی ، ان کے سامنے شرمندہ ہیں۔

اے کاش! ایک دفعہ میں ان کے خوبصورت چہرے کا دیدار کر سکتا ، یہ ایسا بابرکت چہرہ ہے جو بھی اس کا دیدار کرے گا اس سے شقاوت ختم ہو جائے گی.

وہ ایسی ہستی ہیں کہ جن کے لئے زمین کو سجدہ گاہ قرار دیا گیا جس وقت وہ غار حرا میں نماز میں مشغول تھے تو زمین خوشی سے خود پر افتخار کرنے لگی.

ان کے چہرے کی درخشندگی اور روشنی ایسی ہے جیسے چاند کی روشنی زمین پر ہوتی ہے ۔

 ان کے حسن و جمال کے سمانے ہر قسم کا حسن و جمال ماندھ پڑ گیا اور ہر طرح کا حسن و جمال آپ کے حسن و جمال کو دیکر کر حیران ہو گیا.

وہ اس شگوفہ کی مانند ہیں جو گھاس کے درمیان سے نکلتا ہے .

قریب ہے کہ ان کی نور کی چمک آنکھوں کو خیرہ کر دے،یہ اس راز کی وجہ سے ہے جو صاحبان عقل و خرد نے بتایا ہے.

ان نکے چہرے کی خوبصورتی و وقار نے سختیوں کے آشکار ہونے کو محفوظ رکھا.

جب لوگوں کے چہرے ان کے روبرو ہوتے تو وہ خیال کرتے کہ آنحضرت کے نور کی روشنی سے ان کے تن بدن پر حرباء پرندہ(آفتاب پرست)(108) کی مانند گوناں گوں رنگ چمک رہے ہیں.

جس وقت آپ کے بدن کی خوشبو سونگھتے ہو تو اس وقت ان کے انوار تم پر چمکتے ہیں.

یا جس وقت تم ان کی دست بوسی کرتے ہو تو وہ ہاتھ خدا کی خاطر پکڑتا ہے اور نیکی کرتا ہے.

یہ ایسا ہاتھ ہے جس سے بادشاہ ڈرتے ہیں اور بے سہارا لوگ تونگری و بے نیازی کے امیدوار ہوتے ہیں.

اس ہاتھ کی جود و سخا ہمیشہ سیلاب کی مانند جاری ہے ، یہ تمہارے لئے دوسرے ہاتھوں کی بنسبت کافی ہے.

جب یہ ہاتھ اس گوسفد کے پستانوں سے مس ہوئے کہ جن کا دودھ خشک ہو چکا تھا تو اس حیوان کے پستانوں مین دودھ آگیا اور اس سے بہت زیادہ فائدہ ہوا.

جس سال یہ ہاتھ خشک چشمہ سے مس ہوئے تو اس سے پانی ابلنے لگا.کجھور کے درخت کو پھل لگ گئے اور سنگریوں نے تسبیح شروع کر دی۔

چشمہ میں پانی جاری ہونے کی وجہ سے لوگوں نے شدت پیاس کی موت سے نجات حاصل کی، وہ قوم جو فقر و فاقہ کی زندگی بسر کر رہی تھی اس سے زاد و توشہ اور پانی ذخیرہ کیا.

یہ انہی کا معجزہ ہے کہ ایک صاع یعنی تین کلو غذا سے ہزار افراد کا شکم بھر جائے اور تین کلو پانی سے ایک ہزار لوگ سیراب ہو جائیں.

مسلمان کو وہ قرض ادا کیا جو مرغی کے انڈہ کے برابر تھا ، ان کی آبرو محفوظ کی ، جب قرض چکانے کا وقت آن پہنچا.

جب کجھر کی کھٹلی ایک گھڑی میں ہی بلند قامت درخت بن گئی ، اس طرح مسلمان نے غلامی سے نجات حاصل کی اور آزاد ہو گیا.

کیا مسلمان کا عذر قبول نہیںک تے جس وقت انہیں غلامی سے آزاد کیا گیا؟

جی ہاں!ایسا شدید درد کہ جس کا معالجہ کرنے سے ڈاکٹر عاجز آچکے تھے، جب آنحضرت نے اس مریض پر اپنا دست مبارک رکھا تو وہ شفایاب ہوگیا.

کئی لوگ جو آشوب چشم میں مبتلا تھے، جب آپ اپنا دست مبارک ان کی آنکھوں سے مس کرتے تو انہیں شفاء مل جاتی اور ان کی نظر اس قدر قوی ہو جاتی کہ وہ رات میں دن کی طرح دیکھ سکتے تھے.

 جنگ کے دوران جب «قتاده» کی آنکھ معیوب ہو گئی تو آپ نے ان کی آنکھ کو ایسی شفاء عطا کی کہ آخر عمر تک ان کی آنکھیں نور کی طرح چمکتی رہیں.

ان کے قدموں کی خاک کو چومنے سے چلنے میں وقار و حیاء آتی.

ان کے قدموں کی جگہ دل ہیں کہ جب وہ زمین پر قدم رکھتے ہیں.

یہ وہ قدم ہیں جو مسجد الحرام کی طرف اٹھے اور علی علیہ السلام نے ان کے قدموں کو کبھی فراموش نہیں کیا.

جب ہر جگہ رات کی تاریکی چھا جاتی تو امید رکھتے ہوئے زمین پر چلتے ہیں اور عبادت میں مشغول ہو جاتے.

یہ پاؤں جنگ میں خون آلود ہو گئے تو شہداء نے ان کے خون سے کسب عطر کیا.

یہ پاؤں محراب میں عبادت کے لئے کھڑے ہوتے ہیں اور میدان جنگ میں ڈٹ جاتے ہیں، عبادت اور آسائش میں کس قدر راستے طے کئے؟

میں انہیں اس حال میں دیکھتا ہوں کہ اگر وہ غار حراء میں آرام نہ فرماتے تو وہ اپنے پاؤں سے صحراؤں میں ہیجان پیدا کر دیتے.

کفار پر تعجب ہے کہ جن کی وجہ سے عقلاء ہدایت پاتے ہیں م ان کی گمراہی میں اضافہ ہوتا ہے.

وہ لوگ آنحضرت سے آسمانی کتاب کی درخواست کرتے ہیں حلانکہ قرآن کریم اپنی پوری عظمت کے ساتھ نازل ہو چکا ہے.

کیا قرآن ان کے لئے کافی نہیں ہے جو ذکر خدا کرتے ہیں اور اس میں لوگوں کے لئے رحمت اور شفاء ہے؟

ایسی کتاب کہ جن و انس جس کی ایک آی کے مقابلہ میں کوئی آیت لانے سے بے بس اور ناتواں ہیں، کیا بلغاء و فصحاء میں ایسی طاقت و توانائی ہے؟

یہ ایسی کتاب ہے جو سامعین کو ہر روز ایک معجزاہ بطور ہدیہ عطا کرتی ہے، بہترین الفاظ کے ذریعہ.

یہ ایسی کتاب ہے جس کے سننے سے کانوں اور پڑھنے سے منہ مزین کیا جاتا ہے کیونکہ یہ کتاب تمام کی تمام بہترین زینت ہے.

یہ ایسی کتاب ہے جس کے الفاظ لطیف  اور معانی لطیف تر ہیں یہ ایسی خوبصورت دلہن ہے جو زیورات سے مزین ہو کر آئی ہے۔

یہ ایسی کتاب ہے جس نے ہمیں فضیلت کے رموز سکھائے اور جو روشن ہے.

حقیقت تو یہ ہے کہ یہ کتاب ہمارے چہوں کو اسی وقت نورانی کرے گی جس وقت چہروں کے رنگ اڑے ہوئے اور غبار آلود ہوں گے.

اس کے سورہ ہماری زندگی کی تصویروں اور دیکھنے والی آنکھوں کی مانند ہیں.

لوگوں کے نزدیک اس کی گفتگو مجسموں کی طرح ہے پس مضبوط ترین خطیب حضرات بھی تمہیں شک و وہم میں نہیں دال سکتے.

اس کے حروف ہجاء جو آیات سے علیحدہ ہوتے ہیں انہوں نے کن علوم کو آشکار کیا ہے.

اس کی آیات اس بیج کی مانند ہیں جس سے طلائی رنگ کی کونپلیں نکلتی ہیں جس سے خوشحال ہوتے ہیں.

لیکن کفار انہیں سنتے تو شک و تردید کا شکار ہو جاتے اور کہتے ہیں یہ سب جھوٹ ہے جو جادو کے علاوہ کچھ نہیں ہے.

جب واضح نشانیاں اور دلائل انہیں بے نیاز نہ کریں پس ان سے ہدایت کی التماس کرنا خستگی آور اور گمراہی ہے.

جس قوت علم و آگاہی کی وجہ سے عقلیں گمراہ ہو جائیں تو اس وقت نصیحت کرنے والے کیا کہہ سکتے ہیں؟

حضرت عيسى ‏عليه السلام اور حضرت موسى‏ عليه السلام کی قوم نے دین و مذہب کے ساتھ وہی سلوک کیا جو تم لوگوں نے دین حنیف کے ساتھ کیا.

 وہ مزید یوں کہتے ہیں:

 وعليّ صنو النبيّ ومن دي

ن فؤادي وداده والولاء

 ووزير ابن عمّه في المعالي

ومن الأهل تسعد الوزراء

 لم يزده كشف الغطاء يقيناً

بل هو الشمس ما عليه غطاء

اور حضرت على ‏عليه السلام؛ پيغمبر صلى الله عليه وآله وسلم کے بھائی ہیں کہ میرے دل کی عطا ان کی محبت و ولایت ہے.

وہ ان کے وزیر اور چچا زاد اور بلند و بالا مقام کے مالک ہیں، ان کی لیاقت و شائستگی کی وجہ سے وزراء سعادت تک رسائی حاصل کرتے ہیں.

اگر پردہ ہٹا دیا جائے تو ان کے یقین میں ذرا برابر اضافہ نہیں ہو گا بلکہ آفتاب عالم تاب میں جس کے اوپر کسی قسم کا کوئی حجاب نہیں ہے.

وہ مزید یوں کہتے ہیں:

وباُمّ السبطين زوج علي

وبنيها ومن حوته العباء

اور دو سبط کی مادر گرامی کے وسیلہ سے کہ جو علی علیہ السلام کی زوجہ ہیں اور ان کے فرزند اور جو ان کی عباء کے نیچے ہیں۔

انہوں نے مزید یہ کہا:

 قد تمسّكت من ودادك بالحب

ل الّذي استمسكت به الشفعاء

وأبى اللَّه أن يمسّني السوء

بحال ولي إليك التجاء

بیشک آپ کی دوستی کے ذریعہ میں نے ایسی رسی تھامی ہے جسے شفاعت کے طلبگار پکڑتے ہیں .

خدا نے برائی کو مجھ تک پہنچنے سے روکا ہوا ہے کیونکہ میں نے پناہ لینے کے لئے تیری طرف رخ کیا ہے.

مزید کہتے ہیں:

 وبحبّ النبيّ فابغ رضا اللَّه

ففي حبّه الرضا والحياء

كيف يصدأ بالذنب قلب محبّ

وله ذكرك الجميل جلاء

 هذه علّتي وأنت طبيبي

ليس يخفى عليك في القلب داء

پيغمبرصلى الله عليه وآله وسلم کی مہر و محبت سے خدا کی رضا طلب کرو کیونکہ ان کی محبت میں خوشنودی و حیاء ہے.

کس طرح ان کے محبّ کے دل گناہ سے زنگ آلود ہوتا ہے حالانکہ ان کی خوبصورتی کے ذکر سے دلوں کو جلا ملتی ہے.

جی ہاں!یہ میرا درد ہے اور تو میرا طبیب ہے کہ کسی کا درد دل بھی تجھ سے پنہان نہیں ہے.

انہوں نے مزید یہ کہا:

كيف يستوعب الكلام سجايا

 ك وهل تنزح بحار الأنوار الركاء ؟

 ليس من غاية لمدحك ابغي

 ها وللقول غاية وانتهاء

 فسلام عليك تترى من اللَّه

 وتبقى به لك البأواء

 وسلام عليك منك فما غي

 رك منه لك السلام كفاء

 وسلام من كلّ ما خلق اللَّه

 لتحيا بذكرك الاملاء

 وصلاة كالمسك تحمله من

 ني شمال إليك أو نكباء

 وسلام على ضريحك تخضل

 ل به منه تربة وعساء

 وثناء قدّمت بين يدي نج

 واي إذ لم يكن لديّ ثراء

 ما أقام الصلاة من عبداللَّه

 وقامت بربّها الأشياء

ان الفاظ میں اتنی گنجائش کہاں ہے جو آپ کے فضائل کو مسجا و مکفی کر سکیں ، کیا پیالے میں سمندر سمو سکتا ہے؟

آپ کی مدح و ثناء کی کوئی انتہا نہیں ہے حالانکہ ہر کلام اور گفتگو کی انتہا ہوتی ہے.

اس بناء پر آپ پر ہمیشہ خدا کا درود و سلام ہو اور آپ کی یاد ہمیشہ زندہ و پائندہ رہے.

آپ کی طرف سے آپ پر سلام ہو کیونکہ آپ کے علاوہ کسی اور پر سلام کافی نہیں ہے.

تمام مخلوق خدا کا سلام ہے کہ تمام کانات آپ پر تحیت و سلام کی وجہ سے پر ہوں.

ہم آپ پر ایسا درود بھیجتے ہیں جو مسک سے پر ہو اور نسیم شمال ہو جو صبا شمال کے درمیان سے چلتی ہے.

آپ کی ضریح مطہر پر سلام ہو، ایسا سلام جس کے ذریعہ ریتلی نرم زمین میں طراوت و شادابی آ جائے.

میں نے جتنی بھی مدح و ثناء کی اور میرے جتنے بھی مناجات ہیں آپ کی خدمت میں تقدیم کر دیئے ہیں کیونکہ ان کے علاوہ میرا کوئی اور سرمایہ نہیں ہے.

وہ درود و سلام جو بندگان خدا کی طرف سے ہیں، وہ تمام کے تمام اس پروردگار کی طرف سے ہیں جو حی و زندہ ہے.


107) جوزاء : کہتے ہیں کہ یہ ایسا ستارہ ہے کو آسمان کے وسط میں مستقر ہوتا ہے . «مترجم»

108) آفتاب پرست ؛ایک پرندہ کا نام ہے جو سورج کے سمانے کئی رنگ بدلتا ہے ... «مترجم»

 

منبع: فضائل اہلبیت علیہم السلام کے بحر بیکراں سے ایک ناچیز قطرہ:ج 2 ص 137

 

 

 

زيارة : 1171
اليوم : 132336
الامس : 228689
مجموع الکل للزائرین : 168322324
مجموع الکل للزائرین : 123876239