پندرہ رجب کے دن حضرت عباس بن امیر المؤمنین علیہما السلام کی زیارت
پھر حضرت عباس علیه السلام کی زیارت کرو اور کہو :
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا أَبَا الْقَاسِمِ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَا عَبَّاسَ بْنَ عَلِيٍّ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَابْنَ أَمِيرِالْمُؤْمِنِينَ، أَشْهَدُ [أَنَّكَ] قَدْ بَالَغْتَ فِي النَّصِيحَةِ، وَأَدَّيْتَ الْأَمَانَةَ، وَجَاهَدْتَ عَدُوَّكَ وَعَدُوَّ أَخِيكَ، فَصَلَوَاتُ اللهِ عَلَى رُوحِكَ الطَّيِّبَةِ، وَجَزَاكَ اللهُ مِنْ أَخٍ خَيْراً.[1]
سلام ہو آپ پر اے ابا القاسم، سلام ہو آپ پر اے عباس بن علی، سلام ہو آپ پر اے فرزند امیر المؤمنین ، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے اخلاص کی راہ میں مکمل کوشش کی ، اور امانت ادا کی ، اور آپ نے اپنے اور اپنے بھائی کے دشمن سے جنگ کی ، آپ کی پاک روح پر خدا کا درود ہو ، اور خدا وند آپ کو بھائی کی جانب سے جزائے خیر دے ۔
ہم یہ کہتے ہیں : مذکورہ زیارت کتاب ’’مصباح الزائر ‘‘ کے صفحہ ۲۸۶ میں اربعین کے دن کی زیارت میں کچھ تھوڑے سے اختلاف کے ساتھ ذکر ہوئی ہے ۔
بازديد امروز : 174852
بازديد ديروز : 217727
بازديد کل : 123690068
|