حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی تنہائی

امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی تنہائی

امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف  کی ساری دنیا پر ولایت ہے اور آپ کی ولایت تمام انسانوں اور تمام مخلوقات پر محیط ہے ۔سب کو اس ہستی کے ضرورت ہے لیکن اس کے باوجود حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف  اربوں انسانوں میں بھی کیوں تنہا ہیں ، حالانکہ آپ  کی ولایت میں سب شامل ہیں ؟!

***

بہت سے لوگ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے وجود سے ناواقف ہیں۔

بدقسمتی سے بہت سے لوگ آپ کی  امامت ولایت پر ایمان  نہیں رکھتے!

بہت سے لوگ جیسے وہابی اور دوسرے افراد امام زمانہ ارواحنا فداہ کے ظہور کی مخالفت کرتے ہیں اور آپ کے خلاف تبلیغات کرتے ہیں !

امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے بہت سے دوست اور چاہنے والے آپ  سے لاتعلق ہیں اور وہ نہ تو  اس بزرگ ہستی  کا نام لیتے ہیں  اور نہ ہی ان کا ذکر کرتے ہیں۔

بہت سے لوگ ایسے ہیں جو امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کو مانتے ہیں،انہیں یاد کرتے ہیں اور حضرت سے متوسل ہوتے ہیں؛  ان کا توسل بھی اپنی مشکلات سے نجات پانے کے لئےہوتا ہے تا کہ وہ آپ کی پناہ میں آ کر اپنی  مادّی مشکلات  اور پریشانیوں کو دور کر سکیں، حالانکہ ایسے لوگ ان لوگوں سے بہت مختلف ہیں جو بالکل بھی امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف  کو یاد نہیں کرتے، لیکن یہ (کم از کم)اپنی مادّی ضروریات کے حصول کے لئے تو حضرت  کی طرف توجہ کرتے ہیں اور آپ سے سے متوسل ہوتے ہیں۔ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف  کے کچھ دوست اور چاہنے والے آپ کو یاد کرتے ہیں ، آپ کا ذکر کرتے ہیں ، اگرچہ وہ مادّی مسائل اور مشکلات کی وجہ سے حضرت کو یاد نہیں کرتے لیکن  روحانی اور معنوی مقامات اور درجات تک پہنچنے کے لئے وہ آپ سے متوسل ہوتے ہیں ۔درحقیقت ایسے لوگ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کو اپنے لئے چاہتے ہیں ، نہ یہ کہ وہ اپنے آپ کو امام زمانہ ارواحنا فداہ  کے لئے چاہئیں اور اپنی خواہشات کو اس امام کی خواہش پر قربان کر دیں۔

ایسے افراد کس قدر کم ہیں جو اپنے آپ کو وقت کے امام کے لئے چاہتے ہیں نہ کہ امام زمانہ ارواحنا فداہ کو اپنے لئے چاہتے ہیں!

کیا ہمارا یہ بیان انسانوں میں اس عظیم ہستی کی تنہائی اور غربت کی دلیل نہیں ہے ؟

ملاحظہ کریں : 13
آج کے وزٹر : 67771
کل کے وزٹر : 132510
تمام وزٹر کی تعداد : 138491186
تمام وزٹر کی تعداد : 95102601