حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
غیبت کی کئی صدیاں...

غیبت کی کئی صدیاں...

غيبت کے زمانے کو کئی صدیاں بیت چکی ہے، اس زمانے میں صرف شیعوں کے پاس ہی نہیں بلکہ دنیا والوں کے پاس بھی کوئی ایسا رہبر نہیں ہے جو دنیا کا نظام چلا سکے ، آخر دنیا کا کسی ایسی شخصیت کے ساتھ رابطہ کیوں نہیں ہے جو پوری تدبیر کے ساتھ دنیا کی قیادت کر سکے ؟!

دنیا کے بہت سے لوگ کسی ایک ایسے مقتدر رہبر کے وجود سے کیوں واقف نہیں ہیں جو پوری دنیاکے وجود کو پاک و پاکیزہ  کر  سکتا ہو، جو  دنیا کا نظام سنبھال سکتا ہو اور اس میں حیرت انگیز تبدیلی پیدا کر سکتا ہو؟

وہ اس عظیم ہستی کو جاننے کی کوشش کیوں نہیں کرتے جس کے ظہور کی تمام آسمانی مذاہب نے بشارت دی  ہے اور جس کے دست کرم سے دنیا کی اصلاح کا وعدہ کیا گیا ہے؟!

اس سوال کے جواب میں کہنا چاہئے :

 ہمیں اس حقیقت کو سمجھنا چاہئے کہ دنیا بھر کے لوگوں کو مصلح عالم کے وجود سے غافل رکھنے کے لئے پس پردہ ہاتھوں کا بہت اہم کردار  ہے ،جنہوں نے کئی صدیوں سے لوگوں کو مصلح عالم اور حضرت کی عادلانہ الٰہی و آفاقی حکومت کے قیام سے ٖغافل رکھا ہے  اور انہوں نے اس ہستی اور لوگوں کے درمیان جدائی پیدا کی ہوئی ہے ۔

ان پوشیدہ کرداروں اور ان کی سازشوں نے لوگوں کے افکار کو عام اور معمولی کاموں کی طرف مشغول کر رکھا ہے تا کہ ان کے افکار حقیقی نجات بخش ہستی سے منحرف ہو جائیں اور وہ یوں ہی لوگوں کو شیطان کے جال میں پھنسا کر گمراہ کن نفس کے اسیر بنا دیں ۔ بہت سے معاملات میں پس پردہ ہاتھ نہ صرف دنیا کے لوگوں کو گناہ اور انحراف کی طرف کھینچتے ہیں؛ بلکہ انہیں کچھ ایسی چھوٹی چھوٹی چیزوں کی طرف راغب کر دیتے ہیں جن کا انسانیت کی ترقی و تکامل میں کوئی کردار نہیں ہوتا اور یہ ان کے دلوں کو ایسی چیزوں کی طرف راغب کرتے ہیں تا کہ وہ صدیوں تک لوگوں کو جمود میں رکھنے میں کامیاب ہو سکیں ۔ اس کے نتیجے میں دنیا کے سب سے بڑے اور اہم مسئلہ کو نظر انداز کر دیا گیا ہے  اور اسے بھلا دیا گیا کہ جس پر تمام الٰہی  ادیان و مذاہب کا ایمان اور عقیدہ ہے ۔

یہ کوئی انفرادی غفلت نہیں ہےبلکہ یہ ایک طرح کی عام فراموشی ہے جسے دنیا کے خائن دشمنوں نے اپنی حکمرانی کو جاری رکھنے کے لئےکئی صدیوں سے  دنیا والوں  پر مسلط کر رکھا ہے۔

ملاحظہ کریں : 9
آج کے وزٹر : 71862
کل کے وزٹر : 132510
تمام وزٹر کی تعداد : 138499356
تمام وزٹر کی تعداد : 95106692