امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
دنیا و آخرت سے بے رغبت (امام حسین علیہ السلام کی مجلس میں بیٹھے اور آپ کے حضور کی توفیق حاصل کرنے والے)

دنیا و آخرت سے بے رغبت

(امام حسین علیہ السلام کی مجلس میں بیٹھے اور آپ کے حضور کی توفیق حاصل کرنے والے)

کچھ لوگ مقربین میں سے ہیں  کہ جو دنیا اور آخرت دونوں سے بے اعتنا ہوتے ہیں ، نہ تو وہ دنیا کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور نہ ہی آخرت کی طرف  اور وہ دونوں میں سے کسی کی طرف مجذوب اور مائل نہیں ہوتے ، وہ اپنی عبادات اور اعمال سے جنت کا قصد نہیں رکھتے  بلکہ خدا اور اس کے اولیاء کی طرف توجہ  رکھتے ہیں اور یہ وہ لوگ ہیں جو خدا اور ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی محبت میں غرق ہوتے ہیں ۔ لہذا قیامت میں  یہ نہ تو جنت کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور نہ ہی حور و قصور اور جنت میں بہنے والی نہروں کی طرف  بلکہ یہ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں بیٹھیں گے اور آپ کے دیدار کے مشتاق ہوں گے  اور آپ کے چاند جیسے چہرے کو دیکھیں گے ، وہ جنت اور اس کی حور و قصور کی طرف نہیں جائیں گے ۔ بہشت میں  ایک قاصد حور العین کی طرف سے  آئے گا اور ان سے کہے گا : ان سے کہہ دیں کہ ہم امام حسین علیہ السلام کے مشتاق ہیں  اور ہمارے نزدیک امام حسین علیہ السلام کے حضور بیٹھنے سے بڑھ کر کوئی بھی چیز  محبوب نہیں ہے ۔

پس اس بناء پر یہ دنیا و آخرت کی نسبت سے حقیقی زاہد ہیں ۔ خداوند متعال ہمیں اور آپ کو  دنیا اور آخرت میں زاہدین اور سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے ہمنشینوں میں سے قرار دے ۔

 

    بازدید : 1840
    بازديد امروز : 0
    بازديد ديروز : 122858
    بازديد کل : 138337817
    بازديد کل : 95025179