حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
اپنے ماضی سے عبرت حاصل کریں

اپنے ماضی سے عبرت حاصل کریں

دنیا کے اتار ، چڑھاؤ اور سر د و گرم سے عبرت لینا بزرگ شخصیات کی صفات میں سے ہے وہ دوسروں کے حالات زندگی کی بررسی اور اپنے گزشتہ امور پر دقت سے بہت بڑا سبق لیتے ہیں اور اسی کی بناء پر وہ اپنے  مستقبل  کو بہتربناتے ہیں . وہ اپنے اور دوسروں کے ماضی سے عبرت لے کر اپنے مستقبل  کو روشن و درخشاں  بناتے ہیں ۔

اپنے گزرے ہوئے وقت اور فراغت کے گزرے ہوئے لمحات سے عبرت لینا بقیہ زندگی کی قیمت و ارزش کو روشن کر تا ہے اور انسان کو متنبہ کر تا ہے کہ اپنے مستقبل کو بھی ماضی کی طرح تباہ نہ کرے اور اپنی باقی ماندہ زندگی سے ایسا نتیجہ حاصل کرے  کہ گزرے ہوئے وقت کا جبران  ہو  سکے۔

حضرت امیر المو منین (ع) فرما تے ہیں :

'' لو اعتبرت بما اضعت من ماضی عمرک لحفظت مابقی ''([1])

اگر اپنے ماضی سے عبرت لو گے کہ جسے تم نے ضائع کردیا تھا تو تم اپنی بقیہ زندگی کو محفوظ کر سکتے ہو ۔

اگر آپ نے ابھی تک اپنی زندگی کے بہت سے لحظات و لمحات سے مستفیض و مستفید ہوئے بغیر گزار دیئے ہوں تو اپنی بقیہ زندگی کی بیشتر اہمیت و ارزش کے قائل ہوں اور بے حا صل ماضی کا با برکت وروشن مستقبل کے ذریعہ جبران کریں ۔ اگر آپ نے گزشتہ زندگی کو رایگاں گزار دیا ہو تو اپنی بقیہ زندگی کی زیادہ قدر کریں ۔

 


[1] ۔ شرح غرر الحکم :ج٥ ص  ٥ ١١

 

 

 

    ملاحظہ کریں : 7508
    آج کے وزٹر : 71807
    کل کے وزٹر : 94259
    تمام وزٹر کی تعداد : 132594950
    تمام وزٹر کی تعداد : 91905252