Imam sadIiq: IF I Percieve his time I will serve him in all of my life days
۱۳ ۔ تیرہویں زیارت

(۱۳)

تیرہویں زیارت

ابن قولویه رحمه الله نے کتاب ’’ کامل الزیارات‘‘ میں اپنی سند سے عامر بن جذاعہ سے  روایت کیا ہے کہ انہوں نے کہا : حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: جب تم حائر میں داخل ہو تو کہو :

اَلْحَمْدُ لِلهِ، وَصَلَّى اللهُ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَهْلِ بَيْتِهِ، وَالسَّلاَمُ عَلَيْهِ وَعَلَيْهِمُ‏ السَّلاَمُ، وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ، عَلَيْكَ السَّلاَمُ يَا أَبَا عَبْدِاللهِ، لَعَنَ اللهُ مَنْ‏ قَتَلَكَ، وَمَنْ شَارَكَ في دَمِكَ، وَمَنْ بَلَغَهُ ذَلِكَ فَرَضِيَ بِهِ، أَنَا إِلَى اللهِ ‏مِنْهُمْ بَري‏ءٌ. [1]

حمد و ثناء خدا کے لئے ہے ، محمد اور ان کی اہل بیت پر خدا کا درود ہو ، ان پر اور ان کی اہل بیت پر سلام اور خدا کی رحمت و برکات ہوں ۔ سلام ہو آپ پر اے ابا عبد اللہ ، خدا اس پر لعنت کرے جس نے آپ کو قتل کیا، اور جو آپ کا خون بہانے میں شریک ہوا ، اور جس تک آپ کے قتل کی خبر پہنچی اور وہ اس پر راضی ہوا ،  میں خدا کی جانب ؛ ان سے بیزار ہوں۔

 


[1] ۔ كامل الزيارات: 382 ح12.

    Visit : 800
    Today’s viewers : 0
    Yesterday’s viewers : 267934
    Total viewers : 147652200
    Total viewers : 101184444