हमारा लोगो अपनी वेबसाइट या वेबलॉग में रखने के लिए निम्न लिखित कोड कापी करें और अपनी वेबसाइट या वेबलॉग में रखें
۱۲ ـ عاشورا کے دن امام حسین علیہ السلام کی دعا

۱۲ ـ عاشورا کے دن امام حسین علیہ السلام کی دعا

شیخ مفید ؒ فرماتے ہیں : حضرت امام علی بن الحسین علیہما السلام سے روایت ہوا ہے کہ آپ نے فرمایا : جب دشمن کا لشکر امام حسین علیہ السلام کے سامنے آیا تو آپ نے دعا کے لئے دست مبارک اٹھائے اور کہا :

أَللَّهُمَّ أَنْتَ ثِقَتِي فِي كُلِّ كَرْبٍ، وَرَجَائِي فِي كُلِّ شِدَّةٍ، وَأَنْتَ لِي فِي كُلِّ أَمْرٍ نَزَلَ بِي ثِقَةٌ وَعُدَّةٌ، كَمْ مِنْ‏ كَرْبٍ يَضْعُفُ عَنْهُ الْفُؤَادُ، وَتَقِلُّ فِيهِ الْحِيلَةُ، وَيَخْذُلُ فِيهِ الصَّدِيقُ، وَيَشْمَتُ فِيْهِ الْعَدُوِّ. أَنْزَلْتُهُ بِكَ ‏وَشَكَوْتُهُ إِلَيْكَ، رَغْبَةً مِنِّي إِلَيْكَ عَمَّنْ سِوَاكَ، فَفَرَّجْتَهُ وَكَشَفْتَهُ، فَأَنْتَ وَلِيُّ كُلِّ نِعْمَةٍ وَصاحِبُ كُلّ‏ حَسَنَةٍ، وَمُنْتَهَى كُلِّ رَغْبَةٍ.

 خدایا ! تو ہر مشکل اور کرب میں میرے لئے اطمینان کا باعث ہے ، اور ہر سختی میں میری امید ہے ، اور تو ہر پیش آنے والے امر میں میرے لئے محل وثوق ہے ،  کتنی ہی ایسی مشکلات ہیں کہ جن کے بارے میں دل ضعف و ناتوانی محسوس کرتا ہے ، اور چارہ جوئی کم ہو جاتی ہے ، اور دوست انسان کو چھوڑ دیتے ہیں ، اور دشمن اس پر حملہ الزام لگاتے ہیں ،  میں نے وہ تجھ پر نازل کئے اور تجھ سے ان کی شکایت کی ، اورتیری طرف اپنی رغبت دکھائی ، اور تیرے غیر سے منہ پھیر لیا ،  پس تو نے انہیں گشائش دی اور اسے برطرف کیا ، تو ہر نعمت کا اختیار رکھتا ہے اور ہر ہر نیکی کا مالک ہے ، اور آخری امید ہے ۔  

راوی کہتا ہے : لشکر امام حسین علیہ السلام کے خیموں کی طرف بڑھا تو انہوں نے دیکھا کہ خندق کھودی ہوئی ہے کہ جس میں لکڑیوں اور ایندھن  کو رکھ کر آگ لگائی ہوئی ہے ۔ شمر ملعون نے اپنی منحوس آواز میں  کہا :  اے حسین ! کیا تمہیں قیامت سے پہلے آگ میں جانے کی جلدی ہے ؟

امام حسین علیہ السلام نے فرمایا : کون ہے  ؛ جو یہ کہہ رہا ہے ، گویا یہ شمر ہے ۔

عرض کیا : جی ہاں !

امام حسین علیہ السلام نے اس سے فرمایا :  اے بھیڑیں چرانے والی کے بیٹے ! تم آتش (جہنم) کے مستحق ہو ۔ مسلم بن عوسجہ نے اسے تیر سے نشانہ بنانا چاہا  لیکن امام حسین علیہ السلام نے انہیں اس کام سے منع کر  دیا ۔

انہوں نے عرض کیا :  آپ مجھے اجازت دیں کہ میں اس کا خاتمہ کر دوں ۔ یہ فاسق خدا کے دشمنوں میں سے ہے اور سب سے  بڑے جابروں میں سے ہے  ، اور اب یہ ہماری دسترس میں بھی ہے ۔

امام حسین علیہ السلام نے فرمایا : اس کی طرف تیر مت چلانا ۔ مجھے یہ پسند نہیں کہ میں جنگ کا آغاز کروں ۔ [1]

مؤلّف  کہتے ہیں : یہ دعا مشکلات اور پریشانیوں میں پڑھی جاتی ہے اور یہ عاشورا کے دن سے مخصوص نہیں ہے ۔

 


[1] بحار الانوار: ج۴۵ ص۴، ارشاد مفید: ص۲۱۷، وقعة الطف: ص۲۰۵.

 

    यात्रा : 1224
    आज के साइट प्रयोगकर्ता : 0
    कल के साइट प्रयोगकर्ता : 292345
    कुल ख़ोज : 147701010
    कुल ख़ोज : 101208855