Imam sadIiq: IF I Percieve his time I will serve him in all of my life days
لازم تذکرہ

لازم تذکرہ

ظہور کے زمانے کے بارے میں بحث اس قدر خوشی،مسرت ،راحت اور سکون کا باعث ہے کہ قلم حرکت سے رکتا ہی نہیں ۔اسی وجہ سے مصنف نے ظہور کے درخشاںزمانے کے بارے میں  خاندان وحی علیھم السلام  کے فرمودات کی روشنی میں قلم فرسائی کرتے ہوئے  زمانۂ ظہور کی بحث کو چند عنوان میں تقسیم کیا۔

١۔دنیا کے مستقبل کے بارے میں حضرت امام علی علیہ السلام کے ارشادات۔

اگرچہ  حضرت امیر المؤمنین امام علی بن ابی طالب علیہ السلام   کے ارشادات و فرمودات اتنے زیادہ ہیں کہ جن کے بیان کے لئے کئی مستقل کتابوں کی ضرورت ہے۔

٢۔امام مہدی  علیہ السلام کی آفاقی حکومت کے آغاز  میں دنیاکے متعلق خاندان وحی علیہم السلام   کے فرمودات،دنیا کے تسخیر ہونے کی کیفیت ،زمانۂ ظہور کے اصحاب کے بارے میں مہم نکات۔اس بارے میں بھی الگ سے تالیف کی ضرورت ہے۔

٣۔حضرت امام مہدی  علیہ السلام   کی کریمانہ و آفاقی اور عالمی حکومت  کے بارے میں اہلبیت عصمت و طہارت    علیھم السلام  کے ارشادات۔

 یہ کتاب حضرت بقیة اللہ الاعظم(عج)  کی والدہ ماجدہ حضرت نرجس خاتونعلیھا السلام کے حضور ہدیہ پیش کرتاہوں تاکہ یہ کتاب ثواب کی حامل بن جائے اور حضرت بقیة اللہ الاعظم(عج) کی عنایات ہمارے شامل حال  ہوں اوراس کے ذریعہ ہمارے دلوں پہ جما زنگ دور ہو جائے ۔

 اس باعظمت زمانے اور طاوس جنت امام زمانہ علیہ السلام کی حکومت  کے آنے سے ریحانۂ رسول، بنت پیغمبر،مظلومہ کائنات ،صدیقہ طاہرہ جناب فاطمہ زہرا  علیھا السلام کو شادمانی ملے گی اور دنیا میں عدل  کا نظام قائم ہو گا۔

جی ہاں!اس وقت زمین وزمان کے ولی،صاحب امر حضرت بقیہ اللہ الاعظم (عج)   اپنی ولایت کو ظاہر کریں گے،جس سے دنیا والوں کو علم ہو جائے گا کہ زمین،ساتوں آسمان بلکہ فرش سے عرش تک ہرچیز پرخاندان عصمت و طہارتعلیھم السلام کی قدرت ہے۔اگر کسی زمانے میںانہوں نے  خلافت چھوڑ دی تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ  اس کی قدرت نہیں رکھتے تھے،بلکہ وہ یہ بتانے کے لئے تھا کہ  فرعون و ہامان میں ولایت کی قدرت نہیں ہے اور جبت و طاغوت خدائی قدرت نہیں رکھتے اور اگرچہ قارون خزانوں کا مالک ہے ،لیکن آخر میں یہ خزانے اس سے جدا ہو گئے  ،اگرچہ شدّاد نے زمین پر جنت بنا لی ،لیکن اس میں قدم تک نہ رکھ سکا۔

امام زمانہ  علیہ السلام  کی آفاقی حکومت ،صالحین کی حکومت ہے ،جس میں ظالموں اور جابروں کا کوئی حصہ نہیں ہو گا۔

 

سید مرتضیٰ مجتہدی سیستا نی  

 

    Visit : 8110
    Today’s viewers : 170529
    Yesterday’s viewers : 226086
    Total viewers : 147457448
    Total viewers : 101087039