(۴۲)
جناب حبیب بن مظاہر علیہ السلام سے وداع
پھر جناب حبیب بن مظاہر علیہ السلام کو یوں وداع کہو :
أَسْتَودِعُكَ الله وَأَسْتَرْعِيْكَ وَأَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلاَمَ، آمَنَّا بِاللهِ وَبِرَسُولِهِ وَكِتَابِهِ وَبِمَا جَاءَ مِنْ عِندِاللهِ، أَللّهمَّ اكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ.أَللَّهُمَّ لاَ تَجْعَلْهُ آخِرَ العَهْدِ مِنْ زِيَارَتِهِ وَتَرْزُقُنِي زِيَارَتِهِ أَبَداً مَا أَبْقَيْتَنِي وَاحْشُرْنِي مَعَهُ فِي الجِنَانِ وَعَرِّفْ بَيْنِي وَبَيْنَهُ وَبَيْنَ رَسُولِكَ وَأَوُلِيَائِكَ، أَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَتَوَفَّنِي عَلَى الْإِيْمَانِ بِكَ وَالتَّصْدِيقِ بِرَسُولِكَ وَالوِلاَيَةِ لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَوُلْدِهِ الأَئِمَّةِ عَلَيْهِمُ السَّلاَمُ وَالْبَرَاءَةِ مِنْ أَعْدَائِهِمْ فَإِنِّي رَضِيْتُ بِذَلِكَ يَا رَبِّ وَصَلَّى اللهُ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ.
میں آپ کو خدا کے سپرد کرتا ہوں ، اور اس کی پناہ میں دیتا ہوں اور آپ کو سلام کرتا ہوں ۔ میں خدا ، اس کے رسول ، اس کی کتاب اور خدا کی طرف سے نازل ہونے والے اس کے ان پیغامات پر ایمان رکھتا ہوں ۔ خدایا ! مجھے گواہی دینے والوں میں شامل فرما ۔ خدایا ! اس زیارت کو میری آخری زیارت قرار نہ دے ، اور میرے لئے ان کی زیارت کو ہمیشہ قرار دے اور جب تک زندہ رکھنا زیارت کی توفیق دیتے رہنا ، اور جنت میں ان کے ساتھ محشور کرنا ، میرے اور اپنے رسول اور اپنے اولیاء کے درمیان معرفت برقرار فرما ۔ خدایا ! محمد و آل محمد پر درود بھیج ، اور ہمیں دنیا سے اپنے ایمان ، اور اپنے رسول کی تصدیق ، اور علی بن ابی طالب اور ان کی اولاد کے ائمہ علیہم السلام کی ولایت پر ، اور ان کے دشمنوں سے بیزاری پر اٹھانا ، بیشک میں انہی باتوں سے راضی ہوں ، اے پروردگار ! اور محمد و آل محمد پر خدا کا درود ہو ۔
بازديد امروز : 81675
بازديد ديروز : 194999
بازديد کل : 119537458
|