الإمام الصادق علیه السلام : لو أدرکته لخدمته أیّام حیاتی.
اہل کوفہ کا زیارت کے لئے نہ جانا خیر سے محرومی

اہل کوفہ کا زیارت کے لئے نہ جانا خیر سے محرومی

حنان بن سدیر کہتے ہیں : میں امام باقر علیہ السلام کی خدمت میں حاضر تھا کہ ایک شخص آیا اور اس نے آپ کو سلام کیا  اور بیٹھ گیا ۔ امام علیہ السلام نے اس سے فرمایا :

  تم کس شہر سے ہو ؟ اس نے عرض کیا : میں کوفہ کا رہنے والا ہوں اور میں آپ کا محب اور عقیدت مند  ہوں۔ امام  باقر علیہ السلام  نے فرمایا : کیا تم ہر شب جمعہ امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کی زیارت کے لئے جاتے ہو ؟ اس نے عرض کیا : نہیں ! فرمایا : کیا ہر  مہینے(زیارت کے  لئے ) جاتے ہو ؟ عرض کیا : نہیں ! فرمایا : کیا ہر سال  (زیارت کے لئے) جاتے ہو؟  عرض کیا : نہیں ! امام باقر علیہ السلام نے فرمایا : بیشک تم خیر سے محروم  ہو ۔[1]

 


[1] ۔ كامل الزيارات : 487 ح5 ، بحار الأنوار : 101  / ۶ ح 26.

 

    زيارة : 1445
    اليوم : 214529
    الامس : 226086
    مجموع الکل للزائرین : 147545414
    مجموع الکل للزائرین : 101131040