امام صادق عليه السلام : جيڪڏهن مان هن کي ڏسان ته (امام مهدي عليه السلام) ان جي پوري زندگي خدمت ڪيان هان.
تجربہ سے سبق سیکھیں

تجربہ سے سبق سیکھیں

ہماری زندگی میں اچھے برے ، تلخ اور شیرین تجربات ہماری زندگی کو بہتری کی جانب لے  جاتے ہیں ۔ یہ ہمارے مستقبل کے لئے عبرت کے بہترین درس  ہیں تاکہ ہم ان کے ذریعہ گزشتہ  اشتبا ہات کو تکرار نہ کریں اور مستقبل میں مفید برنا موں سے مطلع ہو سکیں ۔ اگر ہم تجربہ سے سبق نہ سیکھیں تو پھر ہم کس بر نامہ سے بہرہ مند ہو سکتے ہیں ؟

حضرت امیر المو منین (ع)  فرما تے ہیں :

'' من لم ینفعہ اللّٰہ با لبلاء و التجارب لم ینتفع بشی ئٍ من العظة ''([1])

خدا جسے مصائب و مشکلات اور تجر بہ کے ذریعہ نفع نہ پہچائے وہ کسی بھی وعظ و نصیحت سے مستفید نہیں ہو سکتا ۔

اس بناء پر مشکلات ، مصیبتوں اور حاصل ہونے والے تجربے سے بہترین طور پر استفادہ کریں اور اپنے کو بہتر زند گی کے لئے آمادہ کریں ۔

 


[1]۔ نہج البلا غہ خطبہ: ٧٥ ١
 

 

 

 

    دورو ڪريو : 8385
    اج جا مهمان : 4504
    ڪالھ جا مهمان : 247846
    ڪل مهمان : 152226306
    ڪل مهمان : 107559305