حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
مشکلات کے وقت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے توسل

مشکلات کے وقت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے توسل

ہمارا سب سے بڑا فریضہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی طرف توجہ اور آپ سے  توسل  ہے مخصوصاً جب انسان شدید مشکلات ،پریشانیوں اور بیماریوں میں گھرا ہوا ہو۔

اس وقت ہمارا فریضہ ہے کہ ان مشکلات اور پریشانیوں سے نجات کے لئے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے متوسل ہوں  کیونکہ وہ ہمارے امور کے سرپرست ہیں ۔

لہٰذا مشکلات اور بالخصوص جب اضطراب نے ہمارے پورے وجود کو اپنے اندر سمیٹ لیا ہو تو ہمیں منتقم آل محمدامام عصرعجل اللہ فرجہ الشریف سے متوسل ہونا چاہئے اوریہ جان لیں کہ ہماری تمام تر مشکلات  غیبت کا نتیجہ ہیںلہذا ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم آنحضرتۖ کے ظہور کے لئے  دعا کریں۔

بحار الانوار میں فرماتے ہیں

ابوالوفا ء شیرازی کہتے ہیں : ہم قید میں تھے  جس کی وجہ سے میں بہت بریشان تھالہذاآئمہ اطہار علیہم السلام کا واسطہ دے کر خدا سے راز و نیاز کیا۔جب شب جمعہ ہوئی تو میں نماز سے فراغت کے بعد سوگیااور عالم خواب میں رسول اکرم ۖ  کو دیکھا۔

پیغمبر اسلامۖ نے خواب میں ان کی راہنمائی فرمائی کہ کون سی مشکل کے لئے کس امام سے متوسل ہوں۔اور پھررسول خدا ۖ نے ان  سے فرمایا:

لیکن صاحب الزمان ؛ جب بھی تلوار گردن تک پہنچ جائے  اور ہاتھ تمہارے حلق پر رکھا ہو  توان سے مدد مانگو وہ تمہاری مددکریں گے۔

ابو الوفاء کہتے ہیں :میں نے عالم خواب میں آواز دی :

یا مولای یا صاحب الزمان ادرکنی فقد بلغ مجهودی: ای مولای من ای صاحب الزمان

اے میرے مولا!اے صاحب الزمان!مجھ تک پہنچئے  کہ میری جان لب پر آئی ہوئی ہے۔

ابوالوفاء کا بیان ہے :اچانک میں نیند سے بیدار ہوا تو دیکھا زندان کے اندر زندان بان ہماری زنجیروں کو کھول رہے ہیں۔

''صلاح المومنین ''میں فرماتے ہیں : میرے والد نے یوںفرمایا:.

جب بھی تلوار تمہاری گردن پر ہو تواپنے مولا حضرت بقیة اللہ ارواحنا فداہ سے متوسل ہو او رکہو

یا صاحب الزمان اغثنی یا صاحب الزمان ادرکنی.

اے امام زمانہ! ہماری مدد کو آئیے ، اے صاحب الزمان! مجھ تک پہنچئے۔

وہ باب اللہ اور رحمت الہٰی ہیں وہ سب کی مدد کرنے والے اورفخر انبیاء حضرت محمد مصطفی  ۖکے فرزند ہیں ۔

**یا صاحب عصر و الزمان**

روایت ہوئی ہے

 اگر کسی مومن کے اوپر دینی یا دنیاوی مشکل آپڑے تو وہ صحراء میں جائے اوراس دعا کو ستر مرتبہ پڑھے انشاء اللہ حضرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی جانب سے اس کی مدد ہوگی۔

یا فارس الحجاز ادرکنی یااباصالح المهدی ادرکنی یا اباالقاسم ادرکنی ادرکنی و لاتدرکنی فانی عاجز ذلیل...

 

منبع : وبلاگ مظلومترین امام،     

کتاب صحیفه مهدیه صفحه :  376,379

ملاحظہ کریں : 3215
آج کے وزٹر : 24426
کل کے وزٹر : 58112
تمام وزٹر کی تعداد : 130195261
تمام وزٹر کی تعداد : 90277959