حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
قمر بنی ہاشم علیہ السلام کی کیمیائی نگاہ کا اثر

قمر بنی ہاشم علیہ السلام کی کیمیائی نگاہ کا اثر

        مرحوم حجة الاسلام والمسلمین جناب ربانی خلخانی کتاب''چہرہ درخشان قمر بنی ہاشم ابو الفضل العباس علیہ السلام ''کی دوسری جلد صفحہ ٤٢٢ میں یوں لکھتے ہیں:

        عارف عالم دین جناب حجة الاسلام والمسلمین جناب سید مرتضیٰ مجتہدی سیستانی (جو حوزۂ علمیہ قم کے مدرسین میں سے ہیں)١٤١٨ہجری کے ایام فاطمیہ کے دوران لکھتے ہیں:مرحوم سلالة الاطیان سید عباس رئیسی مقدس سرزمین رضوی کے قدیم اور اہم ذاکرین میں تھے جو کچھ عرصہ پہلے انتقال فرما گئے۔انہوںنے حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے حضور میں اپنے مکاشفہ اور شرفیابی کے واقعے کو حقیر کے لئے یوں بیان کیا تھا:

        کچھ سال پہلے سردیوں میں وہ برف سے پھسل کر گر گے جس کے نتیجہ میں ان کے پاؤں کی بالائی ہڈی ٹوٹ گی ۔کافی مدت تک وہ ہسپتال اور پھر اپنے بیٹے جناب سید علی اکبر رئیسی کے گھر بستر پر ہی زیر علاج رہے لیکن بڑھاپے کی وجہ سے ان کی حالت میں کوئی بہتری دکھائی نہیں دے رہی تھی ،یہاں تک کہ ایک دن وہ اپنے بیٹے کے گھر بستر پر لیٹے ہوئے تھے کہ انہوں نے بیداری کی حالت میں دیکھا کہ حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام گھوڑے پر سوار ہو کر گھر کے صحن میں داخل ہوئے اور اس کمرے کے سامنے آئے جہاں یہ بستر پر لیٹے ہوئے تھے اور پھر جناب سید عباس رئیسی کے پرانے خادم کی طرف دیکھا اور تشریف لے گے۔

        اس کیمیائی نگاہ کے نتیجہ میں یہ مرحوم شفایاب ہو گئے اوروہ پھر سے چلنے لگے حالانکہ اس وقت ان کا عمر اسّی (٨٠)سال سے زیادہ تھا۔

        ایک ایسی نگاہ جو مردے کو زندگی دے سکتی ہو وہ ایک ٹوٹی ہوئی ہڈی کو صحیح و سلامت کرنے سے عاجز نہیں ہے۔

(یک قافلہ تشنگی)

درخیمہ،کسی خداخدا می خواند

یک کودک تشنہ لب، دعا می خواند

ای دست!چرا؟ چرا بہ خاک افتادی؟

یک قافلہ تشنگی، تو را می خواند

 

 

ملاحظہ کریں : 2821
آج کے وزٹر : 50281
کل کے وزٹر : 49009
تمام وزٹر کی تعداد : 129105704
تمام وزٹر کی تعداد : 89642860