حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
حضرت رقیہ سلام اللہ علیھا کی کرامات کا چھوٹا سا گہوارہ

 

حضرت رقیہ سلام اللہ علیھا کی کرامات کا چھوٹا سا گہوارہ

 

 متقی و پرہیزگار عالم دین حضرت آیت اللہ سید مرتضی مجتہدی سیستانی حوزۂ علمیہ قم کے مدرسین سے نقل کرتے ہیں

 حاج صادق متقیان (جو مشہد کے رہائشی تھے)حرم امام حسین علیہ السلام کے خادم تھے وہ ١٤١٨  ہجری کے محرم الحرام کے بارے میں یوں نقل کرتے ہیں

 میری بیٹی کی شادی کو چھ سال ہو چکے تھے لیکن اس کی کوئی اولاد نہیں تھی ۔اس نے بہت سے ڈاکٹروں کی طرف رجوع کیا اور متعدد نسخوں پر عمل کیا مگر اس کا کوئی فائدہ نہ ہوا یہاں تک کہ میں ١٤١٧ ہجری کے صفر کے مہینہ مں عازم شام ہوا ۔اس کی ماں نے ایک چھوٹاسا جھولا بنا کر مجھے دیا اور مجھ سے کہا:اسے حضرت رقیہ سلام اللہ علیھا کی ضریح سے باندھ دو تا کہ اس مقدس بی بی کے لطف و کرم سے بہرہ مند ہو سکوں اور میری حاجت روا ہوسکے۔

میں وہ چھوٹا سا جھولا اپنے ساتھ شام لے گیا میں شام میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی تین سالہ بیٹی حضرت رقیہ سلام اللہ علیھا کی زیارت کے لئے گیا ۔میں آپ کے حرم میں داخل ہوا اس مظلومہ بی بی کاحرم ہر کسی پر اثر انداز ہوتا ہے ۔میں وہ گہوارہ ضریح کے پاس لے کر گیا اور حاجت روائی کی امید سے اسے بی بی کی ضریح سے باندھ دیا ۔وہاں کھڑا ایک شخص مجھے دیکھ رہا تھا ۔اس نے مجھ سے کہا :تم کیوں اس طرح کے کاموں پر عقیدہ رکھتے ہو؟

 میں نے کہا:میں حضرت رقیہ سلام اللہ علیھا کی شخصیت پر عقیدہ رکھتا ہوں نہ کہ اس جھولے پر ۔میں نے اس بی بی سے اپنے عقیدے کے اظہار کے لئے اس جھولے کوو سیلہ قرار دیا ہے تا کہ اس طرح میں بی بی کی توجہ حاصل کر سکوں۔ہر کوئی اپنی معرفت کے مطابق عمل کرتا ہے میری مرفت کی یہی حد ہے نہ کہ یہ اس بی بی کی عظمت کی حد ہے ۔

        میں شام میں اہلبیت اطہار علیہم السلام کے مقدس مقامات کی زیارت کے بعد واپس ایران آ گیا کچھ دنوں کے بعد اس کی ماں نے مجھ سے کہا:ہماری بیٹی کا لیبارٹری ٹیسٹ کروائیں تاکہ ہمیں یقین ہو جائے کہ حضرت رقیہ سلام اللہ علیھا نے خدا کی بارگاہ میں ہماری حاجت روائی کی ہے ۔ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی۔ معلوم ہواکہ ایک چھوٹے سے جھولے کے ذریعے میں نے اس بی بی سے اپنے عقیدے کااظہار کیا اور بی بی کا لطف و کرم اور توجہ حاصل کی اور اب میری بیٹی کا ایک بچہ جھولے میں ہے۔

 

.............................................................

منبع:ساٹ''  ہیئت بین الحرمین ''

منبع: خبرگزاري اهل بيت عليهم السلام - ابنا

 

ملاحظہ کریں : 2829
آج کے وزٹر : 28033
کل کے وزٹر : 72005
تمام وزٹر کی تعداد : 129204486
تمام وزٹر کی تعداد : 89720648