حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف :میرا دل زخمی ہے......

 

امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف :میرا دل زخمی ہے......

 

ویب سائٹ''واللہ حجة بن الحسن غریب است....''میں لکھتے ہیں

 اس جگہ میں آیت اللہ سید مرتضی مجتہدی سیستانی کے اہم ترین توشتہ جات میں سے کچھ ذکر کرتا ہوں کہ جو مجھ حقیر پر اثر انداز ہوئے۔

 حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام نے عالم مکاشفہ میں مرحوم آیت اللہ میرزا محمد فقیہ ایمانی سے فرمایا

 منبر سے لوگوں سے کہو اور انہیں حکم دو کہ توبہ کریں اور امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل کے لئے دعا کریں۔آنحضرت کے لئے دعا کرنا، نماز میت کی طرح واجب کفائی نہیں ہے کہ جو کچھ لوگوں کے انجام دینے سے دوسروں سے ساقط ہو جائے بلکہ یہ پنجگانہ نمازوں کی طرح ہے،ہر بالغ شخص پر واجب ہے کہ وہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظہور کیلئے دعا کرے۔مکیال المکارم

        لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اب بھی نہ صرف فردی عبادات میں بلکہ اجتماعی اور عمومی مجالس میں بھی امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل کے لئے دعا کرنے سے غفلت کی جاتی ہے۔اگر ہم یہ جان لیں کہ اب تک ہم نے آنحضرت سے کس قدر غفلت برتی ہے تو ہمیں معلوم ہو جائے گا کہ آنحضرت کائنات کی مظلوم ترین شخصیت ہیں۔

.....................................................................

حجة الاسلام والمسلمین حاج سید اسماعیل شرفی کہتے ہیں:میں مقامات مقدسہ کی زیارت سے مشرف ہوا اور میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے حرم میں زیارت میں مشغول تھا ۔چونکہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے حرم میں بالا سر کے حصہ میں دعا مستجاب ہوتی ہے لہذا میں نے وہاں دعا کی کہ مجھے میرے آقا و مولا حضرت امام مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف کی زیارت سے مشرف فرما اور میں آنکھوں کو آپ کے جمال سے منور فرما۔

 میں زیارت میں مشغول تھا کہ کائنات کے تابناک خورشید کا نور ساطع ہوا ،اگرچہ اس وقت میں نے آنحضرت  کو نہ پہچانا لیکن میں اس بزرگ کی طرف بہت مجذوب ہوا۔

  انہیں سلام کرنے کے بعد میں نے پوچھا کہ آقا آپ کون ہیں؟

 فرمایا:میں کائنات کا مظلوم ترین شخص ہوں۔

میں نہ سمجھ پایا اور میں نے خود سے کہا شاید یہ نجف کے بزرگ علماء میں سے ہیں لیکن چونکہ لوگ ان کی طرف مائل نہیں ہوئے اس یہ خود کو کائنات کا مظلوم ترین شخص کہہ رہے ہیں ۔اچانک میں متوجہ ہوا کہ کوئی بھی میرے پاس نہیں ہے ۔اب میں سمجھ گیا کہ کائنات کی ول مظلوم تریں شخصیت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے علاوہ کوئی اور نہیں ہے ۔لیکن میں اس بزرگ کے حضور کی نعمت کو اپنے ہاتھوں سے کھو چکا تھا۔

.....................................................................

        حجة الاسلام والمسلمین حاج سید احمد موسوی امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے شیفتگان میں سے ایک حة الاسلام والمسلمین شیخ جعفر جوادی سے نقل کرتے ہیں کہ وہ عالم کشف یا عالم شہود میں حضرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی خدمت میں مشرف ہوئے اور آپ کو بہت غمگین پایا ۔انہوں نے آپ کی اس حالت کے بارے میں پوچھا تو آنحضرت نے فرمایا:میرا دل زخمی ہے،میرا دل زخمی ہے.......

.....................................................................

 حضرت امام حسین علیہ السلام نے عالم مکاشفہ میں قم کے علماء میں سے ایک سے فرمایا

 ہمارے مہدی اپنے زمانے میں مظلوم ہیں جہاں تک ہو سکے حضرت امام مہدی کے بارے میں بیان کرو اور لکھو ،جو اس معصوم کی شخصیت کے بارے میں بیان کرے گویا اس نے سب معصومین علیہم السلام کے بارے میں بیان کیاچونکہ سب معصومین علیہم السلام عصمت و امامت و ولایت میں ایک ہیں لیکن چونکہ یہ زمانہ مہدی کا زمانہ ہے لہذا ضروری ہے کہ ان کے بارے میں بیان کیا جائے.....۔

 آخر میں فرمایا:میں پھر تاکید کر رہا ہوں کہ مہدی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیان کرو اور لکھو ۔ہمارے مہدی مظلوم ہیں ،ان کے بارے میں جو کچھ لکھا یا بیان کیا گیا ہے اس سے کہیں زیادہ لکھا اور بیان کیا جانا چاہئے تھا۔

 

 

منبع: ویب سائٹ''واللہ حضت بن الحسن غریب است.....''میں کتاب ''صحیفہ مہدیہ ''سے منقول

 

 

ملاحظہ کریں : 2902
آج کے وزٹر : 2220
کل کے وزٹر : 72005
تمام وزٹر کی تعداد : 129153573
تمام وزٹر کی تعداد : 89669022