حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے لئے نماز استغاثہ

امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے لئے نماز استغاثہ

 کچھ عرصہ پہلے میں کتاب''صحیفہ مہدیہ ''کی ورق گردانی کر رہا تھا میری نگاہ ایک نماز پرپڑی ۔میں نے دیکھا کہ وہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے لئے استغاثہ کی نمازوں میں سے ایک نماز ہے ۔میں اسے آزمایہ اور اس کی اہمیت و طاقت کو دکھتے ہوئے میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر میں اسے آپ حضرات کے لئے بیان نہ کروں تو یہ خود غرضی اور افسوس کا مقام ہوگا۔اس نماز کی تفصیل یوں ہے:

 اگر کسی کی کوئی حاجت ہو تو شب پنجشنبہ اورجمعہ آسمان تلی ننگے سر اور ننگے پاؤں دو رکعت نماز پڑھے اور نماز کے بعد اپنے ہاتھوں کو آسمان کی طرف بلند کرے اور (٥٩٥)مرتبہ کہے:''یا حجة القائم''اس کے بعد سجدے میں سر رکھے اور (٧٠) مرتبہ کہے:''یا صاحب الزمان اغثنی''اور پھر اپنی حاجت طلب کرے۔

        یہ عمل ہر حات کے لئے مجرب ہے ،اگر ان دو راتوں میں اس کی حاجت پوری نہ ہو تو آئندہ ہفتہ بھی یہ عمل انجام دے اور اگر پھر بھی پوری نہ ہو تو تیسرے ہفتہ یہ عمل انجام دے یقینا اس کی حاجت پوری ہو گی۔

        صاحب کتاب''تحفة الرضویہ''کہتے ہیں:سید محمد علی جواہری حائری نے ہم سے نقل کیا ہے

        جو بھی یہ نماز جس حاجت کے لئے انجام دے گا اسی رات امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کو خواب میں دیکھے گااور آپ سے اپنی حاجت بیان کرے گااور پروردگار عالم حضرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی برکت سے اس کی مشکل کو حل فرما دے گا۔

        یہ بھی بتا دوں کہ میں نے یہ نماز رات کے وقت پڑھی اور میرا کام آسان ہو گیا ۔میںنے بالکل یہ نہیں سوچا تھا کہ سب چیزیں اچانک تبدیل ہو جائیں گی اور یہ بھی بتادوں کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ اس نماز سے آپ کی مشکل آسان ہوجائے تو حضور قلب ،سوز دل اور خشوع و خضوع کے ساتھ یہ نماز پڑھیں اور یہ یقین رکھیں کہ حضرت صاحب الزمان عجل اللہ فرجہ الشریف آپ کی مشکلوں کو حل فرمائیں گے۔انشاء اللہ  مشکلات رفع ہو جائیں گی۔

..............................................................

منبع: ہادی کے توسط سے لکھا گیا ویبلاگ۔

ملاحظہ کریں : 2987
آج کے وزٹر : 0
کل کے وزٹر : 64707
تمام وزٹر کی تعداد : 129134538
تمام وزٹر کی تعداد : 89657286