حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
حضرت بقیة اللہ الاعظم عجل الله تعالی فرجه کا تابناک نور

حضرت بقیة اللہ الاعظم عجل الله تعالی فرجه کا تابناک نور

اس زمانے کے مہم تحوّلات  و تغیّرات میں سے ایک حضرت بقیة اللہ الاعظم(عجل الله تعالی فرجه) کا تابناک نور ہے کہ جو  پوری کائنات پر پھیلا ہوگا اور جو دنیا کو سورج کے نور سے بھی بے نیاز کردے گا۔

جس طرح سورج کا نور دنیا کے ذرات پر مہم ،حیاتی اور لازمی اثرات مرتب کرتا ہے۔اسی طرح اس زمانے میں ظاہر ہونے والاحضرت بقیة اللہ الاعظم (عجل الله تعالی فرجه)  (جو نور اللہ ہیں)کا تابناک و درخشاں نور پورے عالم میں عظیم تحوّلات کو جنم دے گا ۔جو عالم ِ خاکی کو عالم ِ پاکی میں تبدیل کردے گا۔.(1)

-----------------------------------------------------
1)  نور اللَّه اور خاندان وحى عليهم السلام کی  نورانیت  کے  بارے  میں  بحثاهل بيت عليهم السلام   کے  عالی  معارف  میں  سے  ہے  لیکن  افسوس  سے  کہنا  پڑتا  ہے  کہ  ہمارے  معاشرے  کو  اس  بارےمیں  بہت  کم  اطلاع  ہے  اس  کی  معرفت  کے  لءے  بہت  زیادہ  اور  وسیع  ابحاث  کی  ضرورت  ہے۔

 

منبع: ویب سائٹ مهدویت                   
امام  مہدی  عجل الله تعالی فرجه الشریف  کی  آفاقی  حکومت:45    

 

ملاحظہ کریں : 2513
آج کے وزٹر : 74439
کل کے وزٹر : 89459
تمام وزٹر کی تعداد : 131435279
تمام وزٹر کی تعداد : 91123938