حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
عصر ظہور میں عدالت

عصر ظہور میں عدالت

جو حضرت ولی عصر  علیہ السلام کی عادلانہ حکومت میں ایسے عظیم اور مہم بدلاؤوجود میں آئیں  گے کہ ستمگروں اور بدعت گزاروں کی دنیا اجڑ جائے گی۔بلکہ ان کے ظلم اور رائج بدعتوں کے آثار بھی ختم ہوجائیں گے۔اس اہم نکتہ کو درک کرنے کے لئے تفکر و تعقل کی  ضرورت ہے کہ اب تک ستمگروں اور بدعت گزاروں نے دنیا میں کیسے پلید اور نقصان دہ نتائج پیش  کئے ہیں؟انہوں نے کس طرح لوگوں کو اقتصادی  مسائل اور فکری و معنوی  فقر میں مبتلا کر رکھا ہے؟
نجات اور رہائی کے دن ،دنیا اتنی  خوبصورت  ہوگی کہ اس وقت نہ صرف ستمگروں اور ظالموں بلکہ ان کے ظلم و ستم کے نشان بھی مٹ جائیں گے۔
ہم اس حیات بخش اور کامل زمانے کی تصویر کشی کرنے کے لئے توانا فکر کے نیاز مند ہیں تاکہ عصر ظہور کی نورانیت و درخشندگی کو ذہن میں تصور کرسکیں۔
یہاں ہم نے جوانتہائی اہم نکتہ نکالا ہے  وہ یہ ہے کہ حضرت  بقیة اللہ الاعظم (عج) عادلانہ حکومت میں حتی کہ مظالم و بدعتوں کے آثار بھی نہیں ملیں گے یہ ایسی حقیقت ہے کہ جو ہم نے مکتب اہلبیت سے سیکھی۔
حضرت امام باقر علیہ السلام فرماتے ہیں:
 هذه الآية : «اَلَّذيَ إِنْ مَكَّنَّاهُم ...»(1) نزلت في المهديّ وأصحابه ، يملكهم اللَّه مشارق الأرض ومغاربها ، ويظهر اللَّه بهم الدّين حتّى لايرى أثر من الظلم والبدع .(2)
یہ آیہ شریفہ''یہی وہ لوگ ہیں جنہیں ہم نے زمین میں اختیار دیا''حضرت مہدی علیہ السلام  اور ان کے اصحاب کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔خدا انہیں زمین پر مشرق و مغرب کا مالک بنائے گا ،ان کے  ذریعے دین کو ظاہر کرے گا ۔یہاں تک کہ ظلم اور بدعت کے آثار بھی د کھائی نہیں دیں گے۔
-------------------  پاورقی ----------------------
1) سوره حجّ ، آيه 41 .
2) إحقاق الحقّ : 341/13 .


 

منبع: ویب سائٹ مهدویت                            
امام  مہدی  عجل الله تعالی فرجه الشریف  کی  آفاقی  حکومت:۲۷             

 

ملاحظہ کریں : 2724
آج کے وزٹر : 0
کل کے وزٹر : 89308
تمام وزٹر کی تعداد : 131286918
تمام وزٹر کی تعداد : 91049348