دو قابل غور اہم نکات ۱ ـ عاشورا کے دن کو بابرکت دن کا نام کیوں دیا گیا ؟
دو قابل غور اہم نکات
۱ ـ عاشورا کے دن کو بابرکت دن کا نام کیوں دیا گیا ؟
شیخ صدوق رحمہ اللہ نے اپنی سند سے عبد اللہ بن فضل سے روایت کی ہے اور کہا ہے : میں نے امام صادق علیہ السلام کی خدمت میں عرض کی : عامہ عاشورا کے دن کو برکت کا دن کیوں کہتے ہیں ؟
امام صادق علیہ السلام گریہ کرنے لگے اور پھر فرمایا : جب امام حسین علیہ السلام شہید ہوئے تو لوگ شام میں یزید کا تقرب حاصل کرنا چاہتے تھے ، لہذا وہ اس کے لئے اخبار و روایات گھڑ کر اس سے انعام و اکرام دریافت کرتے تھے ۔ اس دن کی برکت کے بارے میں جو بھی اخبار و روایات ہیں ، وہ انہوں نے یزید کے لئے گھڑی تھی تا کہ لوگ اس دن گریہ و عزا اور غم و حزن کو چھوڑ کر خوشی منائیں ، خدا ہمارے اور ان کے درمیان فیصلہ کرے گا ۔ [1]
ملاحظہ کریں : 967
آج کے وزٹر : 159862
کل کے وزٹر : 273973
تمام وزٹر کی تعداد : 120295380
|