۱۷ ـ امام حسین علیہ السلام کی تربت کھاتے وقت کی دعا
عبد اللہ بن سنان نے حضرت امام صادق علیہ السلام سے روایت کیا ہے کہ آپ نے فرمایا :
جب بھی تم میں سے کوئی شخص شفاء کی غرض سے امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کی تربت تناول کرے تو یہ دعا پڑھے :
أَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْئَلُكَ بِحَقِّ الْمَلَكِ الَّذِي تَنَاوَلَهُ، وَالرَّسُولِ الَّذِي بَوَّأَهُ، وَالْوَصِيِّ الَّذِي ضُمِّنَ فِيهِ، أَنْ تَجْعَلَهُ شِفَاءً مِنْ كُلِّ دَاءٍ كَذَا وَكَذَا.
خدایا ! میں تجھ سے اس فرشتے کے حق کے واسطے سے سوال کرتا ہوں جس نے اسے اخذ کیا ، اور اس رسول کے حق کے واسطے جس نے اس کی حفاظت کی ، اور اس وصی کے حق کے واسطے جو اس میں موجود ہے کہ اسے ـ فلاں و فلاں ـ دردر کے لئے شفاء قرار دے ۔
«فلاں و فلاں» کے بجائے درد کا نام لیں ۔ [1]
[1] ۔ كامل الزيارات: 469 ح3، مفتاح الجنّات: 357/1، الصحيفة الباقرية والصادقيّة الجامعة: 239، اسی کی مانند الصحيفة الصادقيّة : 294 میں بھی ذکر ہوا ہے .
اليوم : 0
الامس : 211602
مجموع الکل للزائرین : 123726816
|