امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
کئی صدیاں

کئی صدیاں...

غيبت کے زمانے کو کئی صدیاں بیت چکی ہے، اس زمانے میں صرف شیعوں کے پاس ہی نہیں بلکہ دنیا والوں کے پاس کوئی ایسا رہبر نہیں ہے جو دنیا کا نظام چلا سکے ، دنیا کا کسی ایسی شخصیت کے ساتھ رابطہ کیوں نہیں ہے جو پوری تدبیر کے ساتھ دنیا کی قیادت کر سکے ؟!

دنیا کے بہت سے لوگ کسی ایک ایسے مقتدر رہبر کے وجود سے کیوں واقف نہیں ہیں جو پوری دنیا کے وجود کو پاک کر  سکتا ہو، جو  دنیا کا نظام سنبھال سکتا ہو اور اس میں حیرت انگیز تبدیلی پیدا کر سکتا ہو؟

وہ اس ہستی کو جاننے کی کوشش کیوں نہیں کرتے جس کے آنے اور اس کے طاقتور ہاتھوں سے دنیا کی اصلاح کی  تمام آسمانی مذاہب نے بشارت دی  ہے اور وعدہ کیا ہے؟!

اس سوال کے جواب میں کہنا چاہئے ؟ ہمیں اس حقیقت کو سمجھنا چاہئے کہ دنیا بھر کے لوگوں کو مصلح عالم کے وجود سے غافل رکھنے کے لئے پس پردہ ہاتھوں کا بہت اہم کردار  ہے جس نے کئی صدیوں سے لوگوں کو مصلح عالم اور حضرت کی عادلانہ الٰہی و آفاقی حکومت کے قیام سے ٖغافل رکھا ہے ، جب کہ اس ہستی اور لوگوں کے درمیان جدائی پیدا کی ہوئی ہے ۔

ان پوشیدہ کرداروں اور ان کی سازشوں نے لوگوں کے افکار کو چھوٹے اور غیر اہم کاموں میں مشغول کر رکھا ہے تا کہ ان کے افکار حقیقی نجات بخش ہستی سے منحرف ہو جائیں اور وہ یوں ہی لوگوں کو شیطان کے جال میں پھنسا کر گمراہ کن نفس کے اسیر بنا دیں ۔ بہت سے معاملات میں پوشیدہ ہاتھ نہ صرف دنیا کے لوگوں کو گناہ اور انحراف کی طرف کھینچتے ہیں؛ بلکہ انہیں کچھ ایسی چھوٹی چھوٹی چیزوں کی طرف راغب کر دیتے ہیں جن کا انسانیت کی ترقی و تکامل میں کوئی کردار نہیں ہوتا اور یہ ان کے دلوں کو ایسی چیزوں کی طرف راغب کرتے ہیں جو صدیوں سے لوگوں کو جمود میں رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

بازدید : 359
بازديد امروز : 0
بازديد ديروز : 93214
بازديد کل : 133811792
بازديد کل : 92566540