اپنا وقت دوسروں کے شخصی اہداف کے لئے ضائع نہ کریں
بہت سے لوگ اپنی زندگی کے با ارزش لمحات کو مختلف کاموں اور فعالیت میں گزار تے ہیں سستی و کاہلی سے گریز کرتے ہیں اور کوشش و تلاش کے لئے ہاتھ پاؤں مارتے ہیں ۔ لیکن اپنی سر مایہ زندگی سے نہ تو کوئی سود حاصل ہو تا ہے اور نہ ہی ان کی زحمات کا کوئی ثمر و فائدہ ہو تا ہے ۔
اس بارے میں حضرت امیر المو منین (ع) فر ماتے ہیں :
'' یفنی عمرہ فی منفعتة غیرہ ''([1])
اپنی زندگی کو دوسروں کی منفعت میں گنوا دیتے ہیں ۔
دنیا کے اجتماع میں بہت سے کاریگر ، طالب علم اور مادی ا مور میں کمی و پریشان حال افراد ایسے ہی افراد میں سے ہیں ۔
وہ بہت سی زحمات ، سختیاں اور تلخیاں برداشت کر تے ہیں مگر ان کی کوششوں کا کو ئی ماحصل نہیں ہو تا ۔ وہ دوسروں کے ہاتھوں استعمال ہوتے ہیں کائنات میں بہت سے ایسے مظلومین ہیں کہ جو اپنے اوپر ہونے والے ظلم و ستم سے بھی آگاہ نہیں ہیں ۔
حضرت امیر المو منین (ع) جو کہ مظلومین کے داد رس اور رنجیدہ لوگوں کی
پناہگار ہیں ، اپنے مختصر سے کلام میں تمام لوگوں کو آگاہ کر رہے ہیں کہ اپنی زندگی کو دوسروں کی منفعت میں ضائع نہ کریں ۔
بازديد امروز : 51964
بازديد ديروز : 125528
بازديد کل : 136199814
|