الإمام الصادق علیه السلام : لو أدرکته لخدمته أیّام حیاتی.
فرصت سے استفادہ کریں

فرصت سے استفادہ کریں

عالی اہداف تک پہنچنے والی تمام بزرگ شخصیات کہ جنہوں نے اپنی پوری زندگی میں بہت سے کامیابیاں حاصل کیں ۔ انہوں نے اپنی زندگی سے استفادہ کیا اور وقت کو غنیمت سمجھا انہوں نے وقت کو تلف کرنے سے گریز کیا اور فرصت و فراغت سے بہترین طریقے سے استفادہ کیا ۔

تمام لوگوں کو فراغت کے لمحات میسر آتے ہیں ۔ لیکن انہیں غنیمت سمجھ کر ان سے عالی طور پر مستفید ہونا چاہئے ۔

لیکن  افسوس  سے  کہنا  پڑتا  ہے  کہ ہمارے معاشرے میں یہ  صورت  حال ہے کہ وقت کی اہمیت کے بارے میں زیادہ توجہ نہیں دی جاتی اور فرصت کے ایام ضائع ہو جاتے ہیں اگر ان کے ضائع ہونے کے بعد ان کی طر ف متوجہ ہوں اور اس پر پشیمان ہوں  تو پھر اس پشیمانی کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا ۔

حضرت امیر المو منین علی (ع)  فرماتے ہیں :

'' الفرص خُلس ''([1])

فرصت سے مراد کسی چیز کو جذب کرنا ہے ۔

یعنی میدان عمل میں فرصت کو سعا دت سے گزاریں ۔ فراغت بہت جلد گزر جا تی ہے لیکن فرصت کے ایام ضائع کرنے کے بعد پچھتا نے کا کیا فائدہ ہے ؟ ہماری زندگی کا ہر دن اور ہر لمحہ ہمارے لئے فرصت ہے کہ اسے غنیمت سمجھ کر اس سے استفادہ کریں ۔

 


[1]۔ شرح غرر الحکم:ج ١ص  ٤٩

 

 

    زيارة : 8128
    اليوم : 20374
    الامس : 226086
    مجموع الکل للزائرین : 147157374
    مجموع الکل للزائرین : 100936885