حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
2 . امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی دوسری نماز

(٢)

امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی دوسری نماز

مرحوم سیدبن طاؤوس فرماتے ہیں :حضرت حجت بن الحسن عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی یہ نماز دو رکعت ہے اور دونوں رکعتوں میں  پہلے سورۂ حمد«إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعينُ»تک پڑھے اور جب «إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعينُ»پر پہنچے تو اسے سو(١٠٠)مرتبہ پڑھے اور اس کے بعد باقی سورۂ حمدپڑھے پھر ایک مرتبہ سورۂ  توحید پڑھے اور نماز کے بعد یہ دعا پڑھے :

أَللَّهُمَّ عَظُمَ الْبَلاءُ،وَبَرِحَ الْخِفاءُ ،وَانْكَشَفَ الْغِطاءُ ، وَضاقَتِ الْأَرْضُ بِما وَسِعَتِ السَّماءُ ، وَ إِلَيْكَ يا رَبِّ الْمُشْتَكى ، وَعَلَيْكَ الْمُعَوَّلُ فِي الشِّدَّةِ وَالرَّخاءِ . أَللَّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ،اَلَّذينَ أَمَرْتَنا بِطاعَتِهِمْ.وَعَجِّلِ اللَّهُمَّ فَرَجَهُمْ بِقائِمِهِمْ،وَأَظْهِرْ إِعْزازَهُ،يا مُحَمَّدُ يا عَلِيُّ،يا عَلِىُّ يا مُحَمَّدُ،إِكْفِياني فَإِنَّكُما كافِيايَ ، يا مُحَمَّدُ يا عَلِيُّ ، يا عَلِيُّ يا مُحَمَّدُ ، اُنْصُراني فَإِنَّكُما ناصِرايَ،يا مُحَمَّدُ يا عَلِيُّ ، يا عَلِيُّ يا مُحَمَّدُ ، إِحْفَظاني فَإِنَّكُما حافِظايَ ، يا مَوْلايَ يا صاحِبَ الزَّمانِ ، يا مَوْلايَ يا صاحِبَ الزَّمانِ ، يا مَوْلايَ يا صاحِبَ الزَّمانِ ، اَلْغَوْثَ الْغَوْثَ الْغَوْثَ ، أَدْرِكْني أَدْرِكْني أَدْرِكْني ، اَلْأَمانَ الْأَمانَ الْأَمانَ .[1]

اے پروردگارا!مصیبت بڑھ گئی ہے،پوشیدہ دردظاہر ہو گئے ہیں اور پردہ ہٹ گئے ہیں اور زمین تنگ ہو گئی ہے،اگرچہ آسمان وسیع ہیں، اور اے خدا!ہم اپنی شکایت تیرے پاس ہی لاتے ہیں اور  ہر درد و سختی میں تجھ پر ہی بھروسہ کرتے ہیں۔ اے پروردگارا!درود بھیج محمد و آل محمد پر کہ جن کی اطاعت و فرمانبرداری کا تونے ہمیں حکم دیا ہے،اور اے معبود !ان کے قائم کے ذریعے ان کو جلد آسودگی دے اور اس کی عزت کو ظاہر کردے ۔یا محمد، یا علی،یا علی، یا محمد میری کفایت کیجئے کہ بیشک آپ دونوں  میرے حامی ہیں یا محمد ، یا علی  ، یا علی  ،یا محمد میری مدد کیجئے    کہ بیشک آپ دونوں   میرے     مددگار    ہیں  ۔یا محمد،یا علی   ، یا علی،یا محمد۔میری حفاظت کیجئے کہ آپ دونوں میرے محافظ ہیں۔اے میرے مولا !اے  صاحب زمان،اے میرے مولا! اے  صاحب زمان،اے میرے مولا!اے صاحب زمان،مدد کرنے والے،مددکرنے والے،مدد کرنے والے،مجھے پہنچئے،مجھے پہنچئے،مجھے پہنچئے ،مجھے پناہ دیجئے،مجھے پناہ دیجئے،مجھے پناہ دیجئے۔

یہ نماز بھی کسی خاص وقت اور جگہ سے مخصوص نہیں ہے لیکن اس میں سورۂ حمد کے بعد سورۂ اخلاص اور نماز کے بعد دعا پڑھنے کی شرط ہے۔

 

 


[1] ۔ جمال الأسبوع:١٨١،بحار الانوار: ج ۱۹ ، ص ۱۹۱

    ملاحظہ کریں : 219
    آج کے وزٹر : 75425
    کل کے وزٹر : 168778
    تمام وزٹر کی تعداد : 142772187
    تمام وزٹر کی تعداد : 98487275