الإمام الصادق علیه السلام : لو أدرکته لخدمته أیّام حیاتی.
٥۔ دوسرں کے دل میں اہلبیت علیھم السلام کی محبت کو تقویت دیں

٥۔ دوسرں کے دل میں اہلبیت علیھم السلام کی محبت کو تقویت دیں

محبان اہلبیت علیھم السلام کی نشانیوں میں سے ایک اہم نشانی یہ ہے کہ وہ اپنے رفتار و کردار سے ان ہستیوں کی محبت دوسروں کے دل میں اجاگر کرتے ہیں۔ معاشرے میں اس طرح سے زندگی گزاریںجس سے لوگ  اہلبیت علیھم السلام کی طرف مائل ہوں نہ کہ خدانخواستہ وہ لوگوں کے دلوں میں بغض پیدا کرنے کا باعث بنیں۔

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:

''رَحِمَ اللّٰہُ امْرَء اً حَبَّبْنٰا اِلَی النّٰاسِ وَ لَمْ یُبْغِضْنٰا ِالَیْھِمْ''([1])

خدا س شخص پر رحمت کرے کہ جو لوگوں کے دلوں میں ہماری محبت پیدا کرے اور ان میں ہمارے لئے دشمنی ایجاد نہ کرے۔

ہم نے محبت کے آثار و اثرات کے بارے میں جو بحث کی ہے اس سے یہ واضح ہو جاتاہے کہ لوگوں کے دلوں میں  اہلبیت اطہار علیھم السلام کے بارے میں شدید محبت پیدا کرنے سے ان کے لئے تقویٰ و ایمان ایجاد کرنے اور گناہوں کو ترک کرنے کا وسیلہ فراہم کیا جاتاہے۔

اس بناء پر محمد و آل محمد علیھم السلام کے محبوں کو چاہئے کہ جس طرح سے بھی ممکن ہو وہ لوگوں کے دلوں میں ان مظلوم ہستیوں کی محبت پیدا کریں۔

 


[1]۔ بحار الانوار:ج٧٥ص٤٢١

 

 

 

    زيارة : 2147
    اليوم : 43359
    الامس : 255839
    مجموع الکل للزائرین : 151809095
    مجموع الکل للزائرین : 107136822